ایران ، روس اور چین نے شمالی بحرِ ہند میں مشترکہ بحری مشقوں کا اعلان کردیا۔
ایران کے نیم سرکاری تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران ، روس اور چین رواں ماہ مشترکہ بحری مشقیں کریں گے۔
ان مشقوں کو ‘میری ٹائم سکیورٹی بیلٹ’ کا نام دیا گیا ہے، ان مشقوں میں ایران کی بحریہ، پاسداران انقلاب کے گارڈز، چین اور روس کی بحری افواج حصہ لیں گی۔
رپورٹ کے مطابق ان مشقوں کا مقصد کسی بھی ممکنہ حملے یا خطرے کی پیشگی تیاری اور تینوں ممالک کے درمیان تعاون مضبوط بنایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ان مشقوں کا باقائدہ آغاز 2019 میں ایران کی بحریہ نے کیا تھا اور یہ مشقیں اب تک سات مرتبہ منعقد کی جا چکی ہے۔
یہ مشق اس وقت کی جا رہی ہے جب واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، اور امریکا نے مشرق وسطیٰ میں بحری بیڑہ تعینات کردیا ہے۔


























Leave a Reply