میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پی ٹی آئی کے جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ باغ جناح بڑا گراؤنڈ ہے اس کو بھرنا آسان نہیں۔
خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے کراچی میں جلسہ کرنے کے حوالے سے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی کے پاس گراؤنڈ بھرنے کے لیے بندے نہیں تھے تو ہم سے کہتے ہم دے دیتے۔
دوسری جانب وزیرمملکت بلال اظہر کیانی کا کہنا ہے کہ پُرامن احتجاج اور پی ٹی آئی دو الگ الگ چیزیں ہیں۔
انہوں نے کہا اپنے صوبے میں کام کرنے کے بجائے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی دیگر صوبوں میں پہیہ جام کرنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کراچی میں جلسہ کیا۔
کراچی میں نمائش چورنگی پر خطاب میں سہیل آفریدی کا کہنا تھاکہ آج ہمارے ساتھ مختلف مقامات پر پولیس گردی کی گئی، پولیس گردی کے بعد بھی ہم یہاں اتنی بڑی تعداد میں جمع ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں حکومت نےہمارے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا، سندھ میں بھی سندھ حکومت نےاچھا سلوک نہیں کیا، اس کے بعد خیبرپختونخوا میں اگلا پڑاؤ ڈالیں گے اور اسٹریٹ موومنٹ کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کا پیغام ملک بھرمیں پہنچائیں گے۔






















Leave a Reply