
تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی رہائی سے متعلق سوال چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا ردعمل سامنے آگیا۔
عمران خان کی رہائی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان میں قانونی عمل اگر عدالتیں سمجھتی ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو ضمانت پر رہائی ملنی چاہیے تو میں اس کی سپورٹ کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں پتا اس کے بارے میں پہلی بار سنا ہے لیکن اگر یہ سچ ہے تو یہ قانونی عمل کا حصہ ہے۔
Leave a Reply