اپوزیشن لیڈر کا کراچی میں چالان کی رقم کم کرنے کا مطالبہ


سندھ اسمبلی اجلاس: اپوزیشن لیڈر کا کراچی میں چالان کی رقم کم کرنے کا مطالبہ

درخواست ہے کہ چالان سے متعلق پارلیمانی کی کمیٹی بنائی جائے، علی خورشیدی۔ فوٹو فائل

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف پر ہونے والے ای چالان کی رقم کم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ 

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کا کہنا تھا اب تک کراچی سے 70 کروڑ روپے جرمانہ وصول کیا جا چکا ہے، چالان کی مد میں جرمانے کم کرنے چاہئیں، کراچی میں تو کمیرے لگا دیے، باقی شہروں میں کمیرےکیوں نہیں لگائے گئے۔

علی خورشیدی کا کہنا تھا درخواست ہے کہ چالان سے متعلق پارلیمانی کی کمیٹی بنائی جائے، وزیر قانون سے درخواست ہے کہ جرمانوں میں کمی کی جائے، کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار شہریوں کو لوٹتے ہیں۔

وزیر قانون ضیا لنجار نے سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کراچی کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی چالان کر رہے ہیں، کراچی کا ٹریفک کا نظام 20 فیصد بھی درست نہیں ہوا، اس کی بہتری کے لیے ہمیں اپوزیشن اور عوام کا تعاون چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کسی کی ذات کو دیکھ کر قوانین نہیں بنائے جاتے، یہ جرمانے شہریوں کے تحفظ کے لیے لگائے گئے ہیں، موٹر سائیکل پر شہری 4، 4 بچے بٹھا کر لے جا رہے ہیں، ہیڈ لائٹ بھی نہیں ہوتی، چالان کی رقم بڑی ضرور ہے مگر وصول نہیں کی، ہم نے پہلے چالان کی رقم معاف کی ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا ٹریفک وارڈن کے بارے میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے جو کہا وہ نامناسب ہے، سب ایک جیسے نہیں ہوتے، ان کے جو تحفظات ہیں ہم ان کے ساتھ بیٹھ کر حل کرنےکو تیار ہیں۔

ضیا لنجار کا کہنا تھا پنجاب میں بھی جرمانوں کی رقم میں اضافہ کیا گیا تھا، قانون کی رٹ قائم کرنے اور ٹریفک کا نظام بہتر کرنے کے لیے ہمارا ساتھ دیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *