ریاضی کے سوال پر مبنی یہ دماغی معمہ حل کرنے کے لیے آپ کو منطقی سوچ کا استعمال کرنا ہوگا۔
اس طرح کی پہیلیوں یا سوالات کو حل کرنے میں ریاضی کے نظریات، منظق اور حاضر دماغی کی ضرورت ہوتی ہے۔
تو کیا آپ اپنی ذہانت آزماانا پسند کریں گے اور 30 سیکنڈز میں اس معمے کا جواب دے سکیں گے؟
جیسا آپ اوپر تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ وہاں 3-(3-3)+3=? لکھا ہے۔
بیشتر افراد کو لگتا ہے کہ اس سوال کا جواب 0 ہے مگر یہ درست نہیں۔
یعنی ہم نے آپ کو ایک اشارہ دے دیا ہے اب کیا آپ اس سوال کو حل کرسکتے ہیں؟
تصویر کا پھر جائزہ لیں اور کچھ دیر تک سوچیں۔
آپ کا وقت ختم ہونے کے قریب ہے تو جلد جواب دینے کی کوشش کریں۔
اگر آپ نے جواب جان لیا ہے تو مبارک ہو اس سے آپ کی دماغی مستعدی ثابت ہوتی ہے۔
اگر آپ جواب دینے سے قاصر رہے ہیں تو فکر مت کریں ہم اس کا جواب دے دیتے ہیں۔
یہاں آپ کو ریاضی کے بوڈماس اصول کا استعمال کرنا ہوگا یعنی پہلے بریکٹ کو ختم کرنا ہوگا۔
3-(3-3)+3=? میں جب بوڈماس اصول کا اطلاق ہوگا تو 3-0+3=6 بن جائے گا۔
تو ہاں اس سوال کا جواب 6 ہے۔

























Leave a Reply