
پاراچنار میں اپر اور سینٹرل کرم کے مختلف علاقوں کے قبائل کے مابین امن معاہدہ طے پا گیا۔
امن معاہدے کے موقع پر ضلعی انتظامیہ اور فریقین کے قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد کا کہنا ہے فریقین کے مابین امن معاہدہ خوش آئند اقدام ہے، قیام امن کے لیے ضلع کرم میں یہ تیسرا امن معاہدہ ہے، مزید معاہدے کیے جا رہے ہیں۔
قبائلی عمائدین کا کہنا ہے کہ قیام امن میں حکومت کا ساتھ دیں گے اور بھرپور تعاون کریں گے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مختلف تنازعات پر جھگڑوں میں فریقین کے سیکڑوں افراد جاں بحق و زخمی ہو چکے ہیں۔
Leave a Reply