Skip to content
  • Monday, 2 March 2026
  • 7:21 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • اٹلی، پاکستانیوں کیلئے نوکریوں میں کوٹہ الاٹ کرنے والا پہلا ملک بن گیا

حالیہ پوسٹس

  • ایک شخص کا فون گرنے پر پانڈا نے اسے واپس کرنے سے انکار کر دیا
  • پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کیے جانے پر غور
  • پاکستان میں سونا ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ قیمت کیا ہوگئی؟
  • کیا بابا وانگا کی خطرناک پیشگوئی سچ ثابت ہونے جارہی ہے؟
  • اب تک کسی ایرانی جوہری تنصیب کےنشانہ بننے یانقصان کی اطلاع نہیں: عالمی جوہری ادارہ
تازہ ترین

اٹلی، پاکستانیوں کیلئے نوکریوں میں کوٹہ الاٹ کرنے والا پہلا ملک بن گیا

DAILY MITHAN Dec 27, 2025 0


اٹلی، پاکستانیوں کیلئے نوکریوں میں کوٹہ الاٹ کرنے والا پہلا ملک بن گیا

 3500 پاکستانی ہرسال سیزنل اور نان سیزنل کوٹہ پر اٹلی روزگار کیلئے جائیں گے: ترجمان وزارت اوورسیز پاکستانیز/ فائل فوٹو

اٹلی نے پاکستان کو آئندہ 3سال کیلئے ہزاروں نوکریوں میں کوٹہ الاٹ کر دیا۔

ترجمان وزارت اوورسیز پاکستانیز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اٹلی سے ساڑھے 10 ہزار نوکریوں کا کوٹہ لینے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ اٹلی نے پاکستان کو آئندہ تین سال کیلئے نوکریوں میں کوٹہ الاٹ کردیا ہے، جس کے بعد اٹلی یورپ کا پہلا ملک ہے جس نےپاکستان کیلئے نوکریوں میں کوٹہ الاٹ کیا۔

ترجمان وزارت اوورسیز پاکستانیزکے مطابق 3500 پاکستانی ہرسال سیزنل اور نان سیزنل کوٹہ پر اٹلی روزگار کیلئے جائیں گے، 1500پاکستانی سیزنل کوٹے، 2 ہزار نان سیزنل کوٹے پر ہر سال اٹلی جائیں گے، شپ بریکنگ، ہیلتھ کیئراور شعبہ زراعت میں نوکریوں کا کوٹہ الاٹ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ پاکستانی ہنرمند و نیم ہنرمند ورکرز ان شعبوں میں روزگار کیلئےاٹلی جائیں گے، پاکستان کیلئے ویلڈرز، ٹیکنیشن، شیف، ویٹرز اور ہاؤس کیپنگ میں روزگار کے مواقع ہیں جبکہ نرسنگ، میڈیکل ٹیکنیشن، فارمنگ اورکاشتکاری کےشعبوں میں روزگارکے مواقع بھی موجود ہیں۔

ترجمان اوور سیز کے مطابق فروری میں پاکستان اٹلی کا جوائنٹ ورکنگ گروپ کا دوسرا اجلاس اسلام آباد میں ہوگا۔

اسی حوالے سے وفاقی وزیر برائے اوور سیز چوہدری سالک حسین نے کہا کہ اٹلی کا پاکستان کیلئے نوکریوں میں کوٹہ مختص کرنا اہم سنگ میل ہے، اٹلی میں پاکستانی ورک فورس کیلئے روزگار کے دروازے کھلنے جارہے ہیں اور جلد یورپ کے مزید ممالک کے دروازے پاکستانی ورک فورس کیلئے کھلیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ پاکستان کیلئے یورپین لیبرمارکیٹ میں روزگار کے نئے مواقعوں کی تلاش میں اہم سنگِ میل ہے، حکومت پاکستان اپنے محنت کشوں کوعالمی سطح پر باعزت روزگار فراہم کرنے کیلئے مسلسل کوشاں ہے۔

 چوہدری سالک حسین نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانیز دنیا بھر میں پاکستان کے سفیر اور ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
ایک شخص کا فون گرنے پر پانڈا نے اسے واپس کرنے سے انکار کر دیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کیے جانے پر غور
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
کیا بابا وانگا کی خطرناک پیشگوئی سچ ثابت ہونے جارہی ہے؟
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
اب تک کسی ایرانی جوہری تنصیب کےنشانہ بننے یانقصان کی اطلاع نہیں: عالمی جوہری ادارہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا کا پہلا روبوٹ فون جس کا کیمرا سسٹم حیران کن ہے
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
لاہور ہائیکورٹ بار الیکشن ، وکلا آپس میں گتھم گتھا، لاتوں اور گھونسوں کی بارش
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
سعودی عرب میں آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
شاہد آفریدی شاہین کی کارکردگی سے ناراض
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
ایران کی جانب سے امریکی فوج پر پہلے حملہ کرنیکی انٹیلی جنس نہیں تھی: پینٹاگون بریفنگ میں انکشاف
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
واٹس ایپ اسٹیٹس کے لیے ایک بہترین فیچر متعارف
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوگیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
مشرق وسطیٰ میں جنگ سے دنیا بھر کی اسٹاک ایکسچینجز میں بھونچال، تیل بھی مہنگا ہونے کا خدشہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
بھارتی اداکارہ دبئی ائیرپورٹ پر پھنس گئیں، حکومت سے مدد کی اپیل
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان میں امریکی سفارتخانے نے آج ویزوں اور امریکن سٹیزن سروسز کی اپائنٹمنٹس منسوخ کردیں
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
ناظم آباد میں مبینہ طور پرکچی شراب پینے سے 3 افراد ہلاک
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھنے کا معاملہ، وزیراعظم نے کمیٹی تشکیل دیدی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
لبنان پر اسرائیلی حملوں میں اموات کی تعداد 31 ہوگئی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
بھارت چینل ہیک کرلیا گیا،’پاکستان ہمیشہ زندہ باد’ کے نعرے آویزاں
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا میں ہر چار میں سے صرف ایک شہری ایران پر امریکی حملوں کا حامی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
کویت میں امریکی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، ویڈیو وائرل
DAILY MITHAN Mar 2, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
احتجاج کا خدشہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہرقسم کے اجتماع پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کیا بتایا؟
DAILY MITHAN Mar 1, 2026