Skip to content
  • Monday, 2 March 2026
  • 10:30 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • آپ جلد ہی پچھتائیں گے مسٹر پریزیڈنٹ!

حالیہ پوسٹس

  • جامعہ کراچی میں تدریسی عمل معطل، آج ہونیوالے تمام امتحانات ملتوی
  • جامعہ کراچی میں تدریسی عمل معطل، آج ہونیوالے تمام امتحانات ملتوی
  • ٹرمپ کی مذاکرات کی پیشکش مسترد، ایران کا امریکا کے ساتھ مذاکرات سے صاف انکار
  • ایرانی حملوں کے بعد یو اے ای نے تہران میں سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کردیا
  • حساس تنصیبات، سی پیک منصوبوں، غیر ملکی مشنز کی سیکورٹی بڑھانے کا حکم
Headline تازہ ترین

آپ جلد ہی پچھتائیں گے مسٹر پریزیڈنٹ!

DAILY MITHAN Mar 2, 2026 0


آپ نے یہ جنگ کیوں شروع کی ہے؟ یہ ہے وہ سوال جو نیو یارک ٹائمز نے 28 فروری 2026ء کو اپنے اداریے میں صدر ٹرمپ سے پوچھا ہے۔ امریکا اور اسرائیل کی طرف سے ایران پر ایک اور حملے سے چند گھنٹے قبل عالمی میڈیا یہ خبر نشر کر رہا تھا کہ عمان کی کوششوں سے جنیوا میں امریکا اور ایران کے مابین مذاکرات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ ٹرمپ نے ان مذاکرات کو بھی دھوکے کیلئے استعمال کیا اور مذاکرات کے دوران ہی ایران پر حملہ کر دیا۔

 اس حملے کے نتیجے میں ایک نئی جنگ کی آگ پورے مشرق وسطیٰ میں پھیل چکی ہے۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی زندگی کے خاتمے کے بعد اس جنگ کے شعلے مزید بھڑکیں گے۔ بظاہر ٹرمپ کا مقصد ایران میں حکومت کو تبدیل کرنا نظر آتا ہے لیکن کیا حکومت کی تبدیلی سے ایران میں استحکام آجائیگا؟

 ٹرمپ اور نیتن یاہو نے ملکر دنیا کو ایک تیسری عالمی جنگ کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے۔ اس ناچیز نے یکم جنوری 2026ء کو روزنامہ جنگ میں ’’آگے خطرہ ہی خطرہ‘‘ کے عنوان سے اپنے کالم میں یہ خدشہ ظاہر کیا تھا کہ دنیا ایک تیسری عالمی جنگ کی طرف بڑھ رہی ہے اور اس جنگ سے بچنے کیلئے 2026ء میں سب کو مل کر نیتن یاہو کو روکنا ہو گا۔ نیتن یاہو کو صرف ٹرمپ روک سکتے تھے لیکن افسوس کہ وہ اسکے پارٹنر بن گئے اور خامنہ ای کی موت کا اعلان کر کے داد طلب کر رہے ہیں۔ کیا یہ جنگ صرف ایران میں حکومت کی تبدیلی تک محدود رہیگی؟ نیو یارک ٹائمز امریکی صدر سے جنگ شروع کرنیکی وجہ کیوں پوچھ رہا ہے؟ 

کیا نیویارک ٹائمز کے ایڈیٹوریل بورڈ نے اسرائیل میں امریکی سفیر مائیک ہاکبی کا وہ انٹرویو نہیں سنا جس میں موصوف نے کھل کر گریٹر اسرائیل کی حمایت کی تھی؟ اس جنگ کے آغاز سے پہلے دو اہم واقعات پیش آئے جنکا گریٹر اسرائیل کے منصوبے سے بہت گہرا تعلق ہے۔ پہلا واقعہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا دورہ اسرائیل تھا۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اس دورے کے آغاز سے ایک دن پہلے کہا کہ وہ بھارت کیساتھ ملکر شیعہ انتہا پسندوں اور سنی انتہا پسندوں کیخلاف ایک وسیع تر علاقائی اتحاد بنانے جا رہے ہیں۔ اس دعوے میں یہ عزم نظر آ رہا تھا کہ اسرائیل اور بھارت ملکر مسلمانوں کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرینگے اور اُن کیخلاف جارحیت کا ارتکاب کرینگے۔ دوسرا اہم واقعہ یہ تھا کہ جیسے ہی مودی اسرائیل پہنچے تو افغان طالبان نے پاکستان سے ملحقہ سرحد پر 51حملے کر دیئے۔ پاکستان نے ان حملوں کا انتہائی برق رفتاری سے سخت جواب دیا اور پہلی دفعہ افغانستان کو یہ احساس دلایا کہ اُس نے کسی ایٹمی طاقت کو چھیڑا ہے۔ 

میں پاکستان پر ان حملوں میں اور مودی کے دورہ اسرائیل میں زبردستی کوئی تعلق تلاش نہیں کر رہا۔ میں صرف اتنا جانتا ہوں کہ اسرائیل میں بھارت کے موجودہ سفیر جے پی سنگھ نومبر 2024ء میں کابل گئے تھے اور طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی سمیت دیگر اہم افغان رہنماؤں سے ملاقاتیں کی تھیں۔ جے پی سنگھ اسلام آباد میں بھی فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے افغان طالبان کو دہلی کے قریب لانے میں بہت اہم کردار ادا کیا۔ افغان بھائی مانیں یا نہ مانیں لیکن سب کو نظر آ رہا ہے کہ بھارت انہیں پاکستان کیخلاف استعمال کر رہا ہے۔

26 اور 27فروری کی درمیانی شب جب افغان طالبان نے پاکستان پر حملے کئے تو ہم مودی کی اسرائیل میں موجودگی کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔ کسے معلوم کہ طالبان کو پاکستان پر حملے کا مشورہ دینے والے دراصل مسلمانوں کو مسلمانوں سے لڑانے کی سازش کر رہے تھے۔ پاکستان کوبھارت اور اسرائیل کی پارٹنر شپ کا بہت اچھی طرح پتہ ہے اور یہ خدشہ موجود تھا کہ اس پارٹنر شپ کے نتیجے میں ان دونوں کی طرف سے پاکستان کیخلاف کوئی جارحیت کی جا سکتی ہے جس میں بالواسطہ یا بلاواسطہ افغان طالبان بھی شامل ہو سکتے ہیں لہٰذا ایسا کوئی وقت آنے سے قبل ہی انہیں افغانستان کے اندر گھس کر جواب دیا گیا۔ اب آیئے ٹرمپ اور نیتن یاہو کی طرف سے شروع کی گئی نئی جنگ کی طرف جو مشرق وسطیٰ سے جنوبی ایشیا کی طرف بڑھ رہی۔

جب اسرائیل میں امریکی سفیر مائیک ہاکبی نے گریٹر اسرائیل کی حمایت کی تو مجھے 2006ء کی لبنان اسرائیل جنگ یاد آگئی ۔ اس جنگ کے دوران میں نے کئی ہفتے لبنان اور شام میں گزارے تھے – اُسوقت برطانوی صحافی رابرٹ فسک بیروت میں تھے اور دنیا بھر سے جنگ کی رپورٹنگ کیلئے بیروت آنیوالے صحافی رابرٹ فسک کی باتیں بہت غورسے سنتے تھے۔میں نے فسک کی زبان سے گریٹر اسرائیل کے منصوبے کی تفصیل پہلی دفعہ سنی۔ فسک کہا کرتے تھے کہ صیہونی اس منصوبے کا جواز انجیل اور تورات سے تلاش کرتے ہیںلیکن یہ درحقیقت دنیا پر سیاسی و اقتصادی غلبہ قائم کرنے کا ایک منصوبہ ہے۔ یہیں پر میں نے ایک امریکی یہودی کرنل رالف پیٹرز کے بارے میں سنا جس نے 2006 ء میں امریکی آرمڈ فورسز جرنل میں نئے مشرق وسطیٰ کا نقشہ شائع کیا تھا جس میں شام، اردن، لبنان ، مصر اور عراق کے علاوہ سعودی عرب کی سرحدیں بھی بدل دی گئیں۔ 

رالف پیٹرز کے نقشے میں آزاد کردستان اور آزاد بلوچستان بھی شامل تھا۔ آزاد کردستان بنانے کیلئے عراق اور ترکی کو توڑنا ضروری تھا اور آزاد بلوچستان بنانے کیلئے ایران، پاکستان اور افغانستان کے بلوچ اکثریتی علاقوں کو ایک دوسرے سے جوڑنا تھا۔ کرنل رالف پیٹرز نے اپنے اس نقشے کو سامنے رکھ کر کئی مضامین لکھے ۔ پھر اس نے NEVER QUIT THE FIGHT (جنگ جاری رکھو) کے نام سے ایک کتاب بھی لکھ دی۔ کرنل رالف پیٹرز نے پاکستان اور سعودی عرب کو غیر حقیقی ریاستیں قرار دیا۔ اس نے سعودی عرب کے کچھ علاقے اُردن میں شامل کر دیئے۔ ایران کے کئی علاقے آذربائیجان کو دے دیئے اور کچھ علاقے آزاد بلوچستان میں شامل کر دیئے۔ کرنل رالف پیٹرز نے اس نئے نقشے کو خون کی سرحدیں قرار دیا۔ خون کی ان سرحدوں کے پیچھے دراصل گریٹر اسرائیل کا منصوبہ تھا جیسے مائیک ہاکبی جیسے امریکی آج کھلم کھلا سپورٹ کر رہے ہیں۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ مودی کا گریٹر اسرائیل سے کیا مفاد وابستہ ہے؟ مودی دراصل مسلمانوں کا دشمن ہے۔ 

مسلمانوں پر ظلم اور انہیں تقسیم کرنے کا ہر منصوبہ اُسکے دل کی آواز ہے۔ وہ گریٹر اسرائیل اور اکھنڈ بھارت کو ایک ہی سلسلے کی کڑی سمجھتا ہے۔ مودی سرکار نے بھارتی پارلیمنٹ میں اکھنڈ بھارت کا نقشہ لگا رکھا ہے جس کے تحت وہ پاکستان، افغانستان، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا، مالدیپ اور تبت کے کچھ علاقوں کو بھارت میں شامل کرنا چاہتا ہے۔ افغان طالبان نے آج تک اکھنڈ بھارت کی مذمت نہیں کی یا پھر انہیں اسکا ابھی ادراک ہی نہیں۔ بہرحال اسرائیل اور بھارت دراصل دو نئی عالمی طاقتیں بننا چاہتے ہیں۔ اس مقصد کیلئے اسرائیل کی صہیونی لابی امریکا کے صدر ٹرمپ کو استعمال کر رہی ہے۔ 

امریکا کے بہت سے یہودی دانشور گریٹر اسرائیل کے منصوبے کی سخت مخالفت کر رہے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ یہ وہی منصوبہ ہے جو تھیوڈور ہرزل نے 1904ء میں بنایا تھا جس کے تحت وہ صہیونی تحریک کو ایک نئی عالمی طاقت بنانا چاہتا تھا ۔ ایک ایسی نئی عالمی طاقت جو امریکا پر بھی غلبہ پانا چاہتی تھی ۔ ٹرمپ نے جو جنگ شروع کی ہے یہ جنگ در اصل امریکا کیخلاف جنگ ہے۔ اسرائیل تو پہلے ہی دنیا بھر میں نفرت کی علامت بن چکا۔ ٹرمپ امریکا کو بھی نفرت کی علامت بنا رہے ہیں۔ مسلم دنیا کے وہ حکمران جو ٹرمپ کی زبان سے اپنی تعریفیں سُن کر بہت خوش ہوتے تھے بہت جلد دعائیں مانگیں گے کہ ٹرمپ دوبارہ اُنکی کبھی تعریف نہ کرے کیونکہ ٹرمپ اب امریکا میں بھی نفرت کی علامت بنتا جا رہا ہے- نفرت کی اس علامت کو نوبل امن انعام کیلئے نامزد کرنیوالے بہت جلد پچھتائیں گے کہ ہم نےموت کے سوداگر کو امن کا پیامبر کیوں قرار دیا؟


جیو نیوز، جنگ گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
جامعہ کراچی میں تدریسی عمل معطل، آج ہونیوالے تمام امتحانات ملتوی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
جامعہ کراچی میں تدریسی عمل معطل، آج ہونیوالے تمام امتحانات ملتوی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
ٹرمپ کی مذاکرات کی پیشکش مسترد، ایران کا امریکا کے ساتھ مذاکرات سے صاف انکار
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
ایرانی حملوں کے بعد یو اے ای نے تہران میں سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کردیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
حساس تنصیبات، سی پیک منصوبوں، غیر ملکی مشنز کی سیکورٹی بڑھانے کا حکم
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
اب تک مارے گئے امریکی فوجیوں کی تعداد 560 ہوگئی: ایرانی فوج کا دعویٰ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
احتجاج کا خدشہ، کراچی کی متعدد سڑکیں کنٹینرز لگا کر بند، شہریوں کو شدید مشکلات
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
مشرق وسطیٰ میں جنگ کے پاکستان اسٹاک پر منفی اثرات، 100 انڈیکس کا 15000 سے زائد پوائنٹس کی کمی سے آغاز
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا اسرائیل بھارت کی اسلام دشمنی!
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
یو اے ای سے انخلا کیلئے ریاض نیا ٹرانزٹ حب بن گیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت پر حزب اللہ کی انتقامی کارروائی، اسرائیل پر میزائل اور ڈرون داغ دیے
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
‘پہلے ایرانی قوم کو کسی دوسرے شہر منتقل کرو’، آیت اللہ خامنہ ای نے محفوظ مقام پر جانے سے انکار کیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا میں 43 فیصد عوام کی ایران پر حملوں کی مخالفت، ٹرمپ کی مقبولیت میں بھی کمی: سروے
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
برطانیہ نے امریکا کو اپنے فوجی اڈے استعمال کرنےکی اجازت دے دی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
ایران پر اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے بعد تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
امریکا نے ایران کی 48 اہم شخصیات کو مار دیا، ایرانی ملٹری کمان مکمل ختم ہوگئی: ٹرمپ کا دعویٰ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ایرانی فوج کے 7 کمانڈر شہید ہوئے: ایرانی خبر ایجنسی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
ایران میں 1000 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا، بیلسٹک میزائل سائٹس پر بھی حملہ کیا: امریکی سینٹرل کمانڈ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
ایران نےکشیدگی میں کمی کی کوششوں پر آمادگی ظاہرکردی، عمان کا دعویٰ
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
Headline تازہ ترین
صدر زرداری کی ہندو برادری سے ہولی سادگی سے منانےکی اپیل
DAILY MITHAN Mar 1, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
احتجاج کا خدشہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہرقسم کے اجتماع پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کیا بتایا؟
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
پاکستان سے مشرق وسطیٰ جانے والی 100 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 1, 2026