آن لائن فراڈ اسکیموں میں کام کرنے والے غیرملکیوں سمیت متعدد ملزمان گرفتار


کراچی: آن لائن فراڈ اسکیموں میں کام کرنے والے غیرملکیوں سمیت متعدد ملزمان گرفتار

کراچی: ڈیفنس میں آن لائن فراڈ اسکیموں پر کام کرنیوالے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجسنی (این سی سی آئی اے) اور حساس ادارے نے ڈیفنس میں چھاپہ مارا جہاں  سے  آن لائن فراڈ اسکیموں میں کام کرنے والے 10 سے زائد غیر ملکیوں سمیت متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ این سی سی آئی اے اور حساس ادارے نے ڈیفنس فیز 1 کے بنگلےاور فیز 6 میں عمارت میں کارروائی کی۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان دفاتر سے مختلف آن لائن فراڈ اسکیموں کا کام کر رہے تھے جب کہ ملزمان سے بڑی تعداد میں ڈیٹا بھی برآمد کیا گیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *