
کولمبو میں ہونے والی ایشین 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں محمد سجاد اور محمد آصف کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ایشین 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ ایونٹ کے دوسرے روز صبح کے سیشن میں محمد آصف اور محمد سجاد کامیاب رہے، دونوں پلیئرز نے گروپ میں 2 ، 2میچز جیت کر پری کوارٹر میں رسائی یقینی کرلی۔
محمد آصف نے صبح کے سیشن میں عمان کے عبداللہ الرئیسی کو 4 ۔ 0 سے شکست دی جب کہ محمد سجاد نے سری لنکا کے محمد مشرف کو بغیر کوئی فریم ڈراپ کیے شکست دی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز دونوں میچز جیتنے والے اویس منیر آج بھارت کے پشپندر سنگھ سے آخری گروپ میچ کھیلیں گے۔
مزید برآں محمد آصف اور محمد سجاد شام کے سیشن میں اپنے آخری گروپ میچز کھیلیں گے۔
Leave a Reply