
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بہت لوگوں نے آرمینیا آذربائیجان تنازع حل کرانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے اور ہم ان کے درمیان امن معاہدہ کرانے میں بالآخر کامیاب ہوئے۔
اپنے بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھاکہ واشنگٹن کے پُرتشدد جرائم کو روکنے سے متعلق پیرکوپریس کانفرنس کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ واشنگٹن دنیا کے خطرناک ترین شہروں میں شامل ہوگیا ہے اور واشنگٹن کوبہت جلد دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں شامل کریں گے۔
آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن معاہدے سے متعلق ٹرمپ کا کہنا تھاکہ آرمینیا اور آذربائیجان 35 سال سے زائد عرصے سے لڑ رہے تھے، بہت لوگوں نے آرمینیا آذربائیجان تنازع حل کرانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔
انہوں نے کہا کہ آرمینیا آذربائیجان کے درمیان امن معاہدہ کرانے میں بالآخر ہم کامیاب ہوئے، بطور صدر میری سب سے بڑی خواہش دنیا میں امن و استحکام لانا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ شب امریکا کے صدرڈونلڈ ٹرمپ نے آذربائیجان اور آرمینیا کےدرمیان امن معاہدہ کرادیا، وائٹ ہاوس میں صدر ٹرمپ کی موجودگی میں آذربائیجان کےصدر اور آرمینیا کے وزیراعظم نے مکمل جنگ بندی اورامن کے معاہدے پر دستخط کیے۔
آذربائیجان اور آرمینیا کےسربراہان نے ٹرمپ کونوبل امن انعام دینے کی سفارش کردی۔
Leave a Reply