
ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میں آج پاک بحریہ کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا جائےگا۔ رات کی تاریکی میں بزدل بھارت نے جو پاکستانی شہریوں کے خلاف انسانیت سوز کارروائی کی تھی اس کے جواب میں کیےگئے آپریشن مرصوص میں پاک بحریہ نے خاموش مگر پرعزم ونڈرکردار ادا کیا تھا، پی ایس ایل فائنل میں اسی کو آج سراہا جائےگا۔
پی ایس ایل فائنل کی تقریب میں صدر آصف علی زرداری اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف شرکت کریں گے۔
6 سے 10 مئی تک جاری بھارت کی مسلط کردہ جنگ کے جواب میں پاکستان نے اپنے حق دفاع میں فجر کے وقت آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کیا تھا۔

اس آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان نیوی سمندر میں فولادی دیوار ثابت ہوئی تھی۔

سمندر میں پاک نیوی کی اسی فولادی دیوار نے دشمن کے دل پر ایسی ہیبت طاری رکھی کہ بھارت کے جہاز پیش قدمی کی ہمت نہ کرسکے۔ نتیجہ یہ نکلا کہ خواہش کے باوجود بھارت کسی بھی صورت پاکستان پر حملہ کی جرات نہ کرسکا تھا۔

پاک نیوی کی سمندر میں یہ فولادی دیوار بھارت کے لیے ناقابل تسخیر رہی اور پاکستان کے تمام ساحلی شہر اور اثاثے محفوظ رہے۔

آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان نیوی کی یہ فولادی دیوار اب تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائےگی۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قیادت میں لڑی گئی اس دفاعی جنگ میں پاکستان کی بری فوج سیسہ پلائی دیوار بنی اور دشمن کے قدموں پر لرزہ طاری رکھا جب کہ پاک فضائیہ نے پاکستان کی خود مختاری پر حملے کےناپاک ارادے سے آگے بڑھنے والے رافیل سمیت بھارت کے 6 لڑاکا طیارے مار گرا کر دشمن کو چاروں شانے چت کردیا تھا۔
دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بری محاذ ، ائیرفورس نے فضاؤں اور عزم و حوصلہ کی دیوار سے پاک نیوی کے افسروں اور جوانوں نے جارحیت کی لہر کا جس جواں مردی سے رخ موڑا وہ بھارت کی آئیندہ نسلوں کو بھی یاد رہےگا۔
Leave a Reply