آج زندگی میں جس مقام پر ہوں میری محنت کا نتیجہ ہے: طوبیٰ انوار


آج زندگی میں جس مقام پر ہوں میری محنت کا نتیجہ ہے: طوبیٰ انوار

جب انسان خود جواب نہیں دیتا تو اللہ اس کے لیے جواب دیتا ہے: اداکارہ کی جیو پوڈ کاسٹ میں گفتگو/ فائل فوٹو

پاکستانی اداکارہ طوبیٰ انوار  نے کہا ہےکہ آج وہ زندگی میں جس مقام پر ہیں یہ ان کی محنت کا نتیجہ ہے۔

حال ہی میں جیو پوڈکاسٹ میں شرکت کرنے والی اداکارہ طوبیٰ انوار نے کیرئیر سمیت ذاتی زندگی اور اس دوران سامنے آنے والے مختلف چیلنجز  سے متعلق تفصیلی بات چیت کی۔

طوبیٰ نے خود پر ہونے والی تنقید سے متعلق  جواب میں کہا کہ ‘ زندگی میں بہت سے  مسائل  کا سامنا ہونے پر خاموش رہی  لیکن اس وقت شاید کمزور تھی یا ذہنی طور تیار نہیں تھی  یہی وجہ تھی کہ میں  جواب نہیں دے سکی‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ہم زندگی میں بعض اوقات لوگوں کی سوچ نہیں بدل سکتے، میرے نزدیک جب میر ی  پوری زندگی داؤ پر لگی ہو تو  ایسی صورتحال میں، میرے لیے میرا ذہنی سکون سب سے اہم تھا ، اس کے بعد ہی میں کسی تنقید کا جواب دیتی اور جب یہ سکون میں نے حاصل کرلیا تب بھی اللہ نے ہر چیز کو میرے لیے آسان کردیا کیوں کہ اگر انسان غلط نا ہو اس کی نیت صاف ہو تو اللہ راستے آسان کردیتا ہے‘۔

طوبیٰ انوار نے اپنے شوبز کیرئیر پر بات کرتے ہوئے  مزید کہا کہ  ’لوگ یہ محسوس کرتے ہیں کہ  اداکار بننا آسان ہے لیکن ایسا نہیں ہے، اداکاری میں آئی تو صورتحال بہت مشکل تھی لیکن پھر اللہ نے میرے لیے سب آسان کردیا،  آج زندگی کے جس مقام پر ہوں یہ سب  اللہ کے فضل و کرم سے، میری محنت کا نتیجہ ہے کیوں کہ جب آپ جواب نہیں دیتے تو اللہ آپ کیلئے جواب دیتا ہے‘۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *