آج بالائی پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں تیز بارش کا امکان


آج بالائی پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں تیز بارش کا امکان

فوٹو: فائل

آج بالائی پنجاب سمیت ملک کے مختلف  حصوں میں بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں رات گئے گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس کے بعد موسم اور بھی خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی پنجاب،خیبر پختونخوا اورکشمیر میں کہیں کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ کراچی سمیت سندھ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش یا بونداباندی کا بھی امکان ہے ۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب  ہے جبکہ باقی دریا اپنے اپنے ہیڈ ورکس پر معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *