Skip to content
  • Thursday, 5 February 2026
  • 11:17 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں شامل 5 عمر رسیدہ کھلاڑی

حالیہ پوسٹس

  • ایران اب مذاکرات کر رہا ہے، وہ نہیں چاہتےکہ ہم ان پر حملہ کریں: ٹرمپ
  • سری لنکا کی پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے بائیکاٹ پر نظرِ ثانی کی درخواست
  • پی ٹی آئی اور اپوزیشن پارلیمانی پارٹی اجلاس میں گرما گرمی، اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • سعودی وزارت حج و عمرہ
  • آئی سی سی کی جانب سے ورلڈکپ سے باہر کیے جانے کے بعد بنگلادیش کا اپنا ٹی 20 ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان
Headline تازہ ترین

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں شامل 5 عمر رسیدہ کھلاڑی

DAILY MITHAN Feb 5, 2026 0


آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں شامل 5 عمر رسیدہ کھلاڑی

فوٹو: فائل 

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو عموماً نوجوان کھلاڑیوں کا کھیل سمجھا جاتا ہے، جہاں تیز رفتاری، جارحانہ بیٹنگ اور پھرتیلی فیلڈنگ کو بنیادی حیثیت حاصل ہوتی ہے۔ 

تاہم 7 فروری سے شروع ہونے والے  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں یہ حقیقت ایک بار پھر سامنے آئی ہے کہ یہ فارمیٹ صرف جوانی نہیں بلکہ تجربے، سمجھداری اور ذہنی مضبوطی کا بھی تقاضا کرتا ہے۔ 

اسی لیے دنیا کی بڑی ٹیموں نے ایک بار پھر ایسے کھلاڑیوں پر اعتماد کیا ہے جو عمر کے اعتبار سے سینیئر ہیں مگر میدان میں آج بھی اپنی کارکردگی سے میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ہم آپ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں شامل 5 عمر رسیدہ کرکٹرز کے بارے میں بتائیں گے، جو ثابت کرتے ہیں کہ کرکٹ میں عمر نہیں بلکہ تجربہ اصل طاقت ہوتا ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں شامل 5 عمر رسیدہ کھلاڑی

فوٹو: فائل 

محمد ندیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کرنے والے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی ہیں۔ عمان کے آل راؤنڈر محمد ندیم کی عمر 43 سال ہے اور وہ اپنے وسیع تجربے کے باعث ٹیم کے اہم ستون سمجھے جاتے ہیں۔

محمد ندیم اب تک 70 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں، جن میں انہوں نے 805 رنز اسکور کیے اور 40 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ ماضی میں عمان ٹیم کی قیادت کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں شامل 5 عمر رسیدہ کھلاڑی

فوٹو: فائل 

اٹلی کے کپتان وین میڈسن بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں شامل عمر رسیدہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ 

ڈربن میں پیدا ہونے والے دائیں ہاتھ کے بیٹر نے رواں سال کے آغاز میں کپتانی سنبھالی اور انہیں  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھی اٹلی کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

وین میڈسن 2 جنوری کو 42 برس کے ہو گئے۔ انہوں نے اب تک 7 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں، جن میں 205 رنز اسکور کیے اور ان کا اوسط 34.17 رہا ہے۔

میڈسن کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی ٹیم کے لیے بہت کچھ کر سکتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 61 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی اب تک کی سب سے بڑی اننگز بھی کھیلی، جو ان کی فارم اور تجربے کا واضح ثبوت ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں شامل 5 عمر رسیدہ کھلاڑی

فوٹو: فائل 

رولوف وین ڈر مروے اُن چند کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہیں دو ممالک کی جانب سے بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز جنوبی افریقا سے کیا اور بعد ازاں نیدرلینڈز کی نمائندگی کی۔

رولوف وین ڈر مروے گزشتہ سال 31 دسمبر کو 41 برس کے ہو گئے۔ وہ اب تک 66 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں، جن میں 561 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 74 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

ان کی آل راؤنڈ صلاحیتیں اور وسیع تجربہ نیدرلینڈز کی ٹیم کے لیے بے حد اہم ہوگا اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں ڈچ اسکواڈ کو مضبوط سہارا فراہم کریں گے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں شامل 5 عمر رسیدہ کھلاڑی

فوٹو: فائل 

محمد نبی افغانستان کرکٹ کے ابتدائی دنوں سے ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔ انہوں نے 2010 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی شرکت کی تھی، جو اس میگا ایونٹ میں افغانستان کی پہلی شمولیت تھی، اور بعد ازاں وہ افغان ٹیم کے کپتان بھی رہے۔

محمد نبی یکم جنوری کو 41 برس کے ہو گئے۔ انہوں نے اب تک 147 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں، جن میں 2430 رنز اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ 104 وکٹیں بھی حاصل کیں، جو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ایک اعلیٰ درجے کے آل راؤنڈر کے طور پر ان کی حیثیت کو ظاہر کرتا ہے۔

خاص طور پر برصغیر کی کنڈیشنز میں محمد نبی کی بیٹنگ اور آف اسپن بولنگ افغان ٹیم کے لیے اہم تقویت ثابت ہو سکتی ہے اور ورلڈ کپ میں ان کی موجودگی ٹیم کے اعتماد میں اضافہ کرے گی۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں شامل 5 عمر رسیدہ کھلاڑی

فوٹو: فائل 

زمبابوے کے تجربہ کار بیٹر برینڈن ٹیلر نے آئی سی سی کی اینٹی کرپشن پالیسی کے تحت معطلی ختم ہونے کے بعد ایک بار پھر اپنے ملک کی نمائندگی شروع کر دی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آغاز سے ایک دن قبل، یعنی 6 فروری کو وہ 40 برس کے ہو جائیں گے۔

برینڈن ٹیلر اب تک زمبابوے کی جانب سے 58 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں، جن میں انہوں نے 1185 رنز بنائے اور ان کا اوسط 23.70 رہا ہے۔ اس فارمیٹ میں ان کے نام ایک سنچری اور6 نصف سنچریاں درج ہیں۔

گزشتہ سال بوٹسوانا کے خلاف 123 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر انہوں نے سب کی توجہ حاصل کی، جس کے ساتھ وہ فل ممبر ملک کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سنچری بنانے والے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بھی بن گئے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
ایران اب مذاکرات کر رہا ہے، وہ نہیں چاہتےکہ ہم ان پر حملہ کریں: ٹرمپ
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
تازہ ترین
سری لنکا کی پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے بائیکاٹ پر نظرِ ثانی کی درخواست
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
تازہ ترین
پی ٹی آئی اور اپوزیشن پارلیمانی پارٹی اجلاس میں گرما گرمی، اندرونی کہانی سامنے آگئی
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
Headline تازہ ترین
سعودی وزارت حج و عمرہ
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
Headline تازہ ترین
آئی سی سی کی جانب سے ورلڈکپ سے باہر کیے جانے کے بعد بنگلادیش کا اپنا ٹی 20 ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
Headline تازہ ترین
سندھ حکومت کا ڈی پورٹ افراد کی ایچ آئی وی، ٹی بی اور ہیپاٹائٹس کی لازمی اسکریننگ کا فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
Headline تازہ ترین
فالج جیسے جان لیوا مرض سے تحفظ فراہم کرنے والی بہترین غذا
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
Headline تازہ ترین
حکومت بلوچستان کا کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں صورتحال معمول پر آنے کا اعلان
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
Headline تازہ ترین
ازبکستان کے صدر کی پاکستان آمد، پاک فضائیہ کے طیاروں نے ازبک صدر کو سلامی پیش کی
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
تازہ ترین
بھارتی جارحیت کشمیریوں کے حوصلے نہیں توڑسکی،کشمیر جلد آزادی کی نئی صبح دیکھےگا: فیلڈ مارشل
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
Headline تازہ ترین
رفح کراسنگ کے جزوی طور پر کھلنے کے بعد مزید 25 فلسطینی غزہ واپس پہنچ گئے
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
Headline تازہ ترین
بلاول بھٹو واشنگٹن میں انتہائی اہم نیشنل پریئر بریک فاسٹ میں شرکت کریں گے
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
تازہ ترین
پی ٹی آئی کا مشال یوسفزئی کے بیانات پر ایکشن، شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
Headline تازہ ترین
سائنسدانوں نے زمین کی انتہائی گہرائی میں چھپا حیران کن راز جان لیا
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
تازہ ترین
ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان کے بائیکاٹ کے باوجود بھارتی ٹیم سری لنکا جائے گی: بھارتی کپتان کی تصدیق
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
Headline تازہ ترین
گوگل جیمنائی کے ماہانہ صارفین کی تعداد 75 کروڑ سے زائد ہوگئی
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
Headline تازہ ترین
بابر نہ آفریدی، اسٹیو اسمتھ پی ایس ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
تازہ ترین
ایران کے پاسداران انقلاب نے دو آئل ٹینکر ضبط کرلیے
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
Headline تازہ ترین
بسنت پر اشتعال انگیزی روکنے کیلئے مختلف پابندیاں نافذ
DAILY MITHAN Feb 5, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
محمود اچکزئی کا وزیراعظم کو خط، عمران خان کا مکمل طبی معائنہ ذاتی ڈاکٹروں سے کرانے کا مطالبہ
DAILY MITHAN Feb 4, 2026
پاکستان
وزیر خزانہ نے الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات کیلئے فنڈز پر وضاحت طلب کرلی
DAILY MITHAN Feb 4, 2026
پاکستان
ججز کو جذبات نہیں قانون کے مطابق فیصلے کرنے ہوں گے: وفاقی آئینی عدالت
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
پاکستان
بھارت میں ہندوتوا کے بے قابو جن نے کھیلوں کو بھی سیاست زدہ کردیا ہے: مصدق ملک
DAILY MITHAN Feb 3, 2026