
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے کھلاڑیوں کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی جس کے ٹاپ ٹاپ میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے مطابق بیٹرز میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی پہلی اور بھارت کے ابھیشیک شرما کی دوسری پوزیشن برقرار ہے جب کہ بھارت کے تلک ورما ایک درجہ بہتری کے بعد تیسری پوزیشن پرپہنچ گئے ہیں۔
رینکنگ میں انگلینڈ کے فل سالٹ ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے، جوز بٹلر ایک درجہ بہتری کے بعد پانچویں اور سوریا کماریادیوایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

بیٹنگ رینکنگ میں پاکستان کےبابر اعظم 12 ویں اور محمد رضوان 13 ویں نمبر پر موجود ہیں۔
بولرز کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، انگلینڈ کے عادل رشید 2 درجہ بہتری کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ گئے اور بھارت کے ورون چکرورتی کی تیسری پوزیشن برقرار ہے۔

بولرز کی رینکنگ میں ٹاپ ٹین میں پاکستان کا کوئی بولر شامل نہیں، حارث رؤف او ر عباس آفریدی ایک ایک درجہ بہتری کے بعد بالترتیب 19ویں اور 20 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیںَ
ادھر ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بھارت کے ہاردک پانڈیا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔
Leave a Reply