بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے ورلڈکپ کے لیے بھارت نہ جانے کی صورت میں آئی سی سی نے بنگلا دیش کی جگہ ایک اور ٹیم کو شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی نے بورڈ ممبرز میٹنگ میں بنگلادیش کے معاملے پرفیصلہ کرلیا۔
ویب سائٹ کا دعویٰ ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو کہا گیا ہے کہ حکومت کو بتادیں اگر ٹیم بھارت نہیں بھیجیں گے تو بنگلادیش کی جگہ نئی ٹیم شامل کی جائے گی۔
آج بنگلادیش کے معاملے پر آئی سی سی بورڈ ممبرز کا اجلاس ہوا جس میں ووٹنگ پر ورلڈکپ میں نئی ٹیم کی شمولیت کا فیصلہ ہوا۔
ووٹنگ میں اکثریتی ارکان نے متبادل ٹیم کو شامل کرنے کا کہا جبکہ آئی سی سی نے بھارت میں کھیلنےسے متعلق سوچنےکے لیے بی سی بی کو مزید ایک روزکاوقت دے دیا ہے۔

























Leave a Reply