
ملک میں آئندہ مالی سال 2025-26 کیلئے وفاقی بجٹ 10جون کو پیش کیا جائے گا۔
ترجمان وزارت خزانہ نے تصدیق کی ہے کہ وفاقی بجٹ 10جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جبکہ اقتصادی سروے 9 جون کو پیش کیا جائے گا۔ اس سے قبل وفاقی بجٹ پیش کرنے کی تاریخ 2جون دی گئی تھی۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت کا آج آخری روز تھا لیکن آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ کے اہداف پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ پر مذاکرات آئندہ ہفتے بھی جاری رہیں گے۔
Leave a Reply