
پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان آئندہ مالی سال 26۔2025 کے بجٹ کے اہداف طے کرنے کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔
حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف 30 مئی کے مذاکرات میں حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے تھے، پاکستان اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان اگلے 2 روز میں دوبارہ مذاکرات ہوں گے۔
حکومتی ذرائع نے بتایاکہ آئی ایم ایف سے اگلے سال کیلئے ٹیکس وصولی کا ہدف طےکرنے پرمذاکرات جاری ہیں اور آئی ایم ایف سے مختلف شعبوں سے متوقع ٹیکس آمدن کے منصوبے کو حتمی شکل دی جا رہی ہے جبکہ دفاعی بجٹ اور سبسڈی کے حجم پر بھی بات چیت جاری ہے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ تنخواہ دار طبقے کو ریلیف پر بات چیت اگلے ہفتے نتیجہ خیزہونےکا امکان ہے، اس کے علاوہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات، بجلی کے نرخ بھی بات چیت کا حصہ ہے اور صنعتی و زرعی شعبے میں ریلیف دینے پربات چیت مذاکرات کا حصہ رہےگی۔
ذرائع کے مطابق کاربن لیوی عائد کرنے پر اتفاق ہے لیکن اس کی شرح طے ہونا باقی ہے، حکومت،آئی ایم ایف کےدرمیان آٹوسیکٹرسے متعلق درآمد پالیسی پرمذاکرات جاری ہیں۔
ذرائع نے بتایاکہ حکومت مقامی آٹو سیکٹر کا تحفظ یقینی بنائے گی، قرض پروگرام کے باعث حکومت آئی ایم ایف کی مشاورت سےبجٹ بنانےکی پابند ہے۔
Leave a Reply