آئل مارکیٹنگ کمپنیز اور ڈیلرز کے منافع میں اضافہ منظور، پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان


آئل مارکیٹنگ کمپنیز اور ڈیلرز کے منافع میں اضافہ منظور، پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان

فوٹو:فائل 

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے پیٹرولیم مصنوعات پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) اور پیٹرولیم ڈیلرز  کے مارجن میں 5 سے 10 فیصد اضافہ منظور کر لیا جس کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 2 روپے 56  پیسے تک اضافے کا امکان ہے۔

منگل کو وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس ہوا جس میں  پیٹرول اور ڈیزل پر او ایم سیز اور ڈیلرز کے منافع میں اضافے کی منظوری دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق ای سی سی نے پیٹرولیم مصنوعات پر او ایم سیز اور پیٹرولیم ڈیلرز  کے مارجن میں 5 سے 10 فیصد اضافہ منظور کر لیا۔ مارجن میں نصف اضافہ فوری، نصف ڈیجیٹائزیشن سے مشروط ہو گا۔

ذرائع کے مطابق  پیٹرول اور ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرزکا منافع بڑھانے کی وجہ سے  پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 2 روپے 56 پیسے تک اضافے کا امکان ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *