اورکزئی میں پولیو ٹیم پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید، دوسرا زخمی


اورکزئی میں پولیو ٹیم پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید، دوسرا زخمی

اپراورکزئی کے علاقے ڈبوری بادان کلے میں پولیو ٹیم اپنے فرائض انجام دے رہی تھی کہ مسلح افراد نے فائرنگ کردی/ فائل فوٹو

خیبر پختونخوا کے ضلع اورکزئی میں مسلح افراد نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق اپراورکزئی کے علاقے  ڈبوری بادان کلے میں پولیو ٹیم اپنے فرائض انجام دے رہی تھی کہ مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ور دوسرا زخمی ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی موقع پرپہنچ گئی جس کے بعد ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

واضح رہے کہ رواں سال ملک بھر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 39 ہوگئی ہے۔

 سندھ میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 12 ہے، رواں سال کراچی سے پولیو کے 4 کیس رپورٹ ہوئے، بلوچستان میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 20 ہے جب کہ خیبرپختونخوا میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 5، پنجاب اور اسلام آباد سے ایک ایک بچہ پولیو وائرس سے متاثر ہوا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *