Skip to content
  • Tuesday, 24 February 2026
  • 9:33 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ’ان میزائلوں کو روکنا بہت مشکل ہے‘، ایران چین سے سُپرسونک اینٹی شپ میزائل خریدنے کے قریب

حالیہ پوسٹس

  • سوشل میڈیا پر تنہائی کی تصویر بنے ننھے بندر کو برطانوی انفلوئنسر کی ڈھائی لاکھ ڈالر میں خریدنے کی پیشکش
  • وزیراعظم کی قطرکے نائب وزیراعظم اور وزیردفاع سے ملاقات، ایران اور افغانستان کی صورتحال پرتبادلہ خیال
  • سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے سکیورٹی واپس لے لی گئی، کے پی حکومت کی تردید
  • عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی 2 مقدمات میں ضمانت منظور
  • ’ان میزائلوں کو روکنا بہت مشکل ہے‘، ایران چین سے سُپرسونک اینٹی شپ میزائل خریدنے کے قریب
تازہ ترین

’ان میزائلوں کو روکنا بہت مشکل ہے‘، ایران چین سے سُپرسونک اینٹی شپ میزائل خریدنے کے قریب

DAILY MITHAN Feb 24, 2026 0


’ان میزائلوں کو روکنا بہت مشکل ہے‘، ایران چین سے سُپرسونک اینٹی شپ میزائل خریدنے کے قریب

فوٹو: فائل

ایران چین سے سُپرسونک اینٹی شپ کروز میزائل خریدنے کے ایک معاہدے کے قریب پہنچ گیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ  چینی ساختہ CM-302 میزائلوں کی خریداری کا معاہدہ تقریباً طے پا چکا ہے تاہم میزائلوں کی فراہمی کی تاریخ پر ابھی اتفاق نہیں ہوا۔ 

یہ سپر سونک میزائل تقریباً 290 کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے  اور کم بلندی پر تیز رفتاری سے پرواز کرتے ہوئے بحری جہازوں کے دفاعی نظام کو چکمہ دینے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ 

چین کی سرکاری کمپنی چائنا ایرو اسپیس سائنس اینڈ انڈسٹری کارپوریشن CM-302 کو دنیا کا بہترین اینٹی شپ میزائل قرار دیتی ہے جو ائیرکرافٹ کیریئر یا ڈسٹرائر کو بھی تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس میزائل سسٹم کو بحری جہازوں، طیاروں یا زمینی موبائل لانچرز پر نصب کیا جا سکتا ہے اور یہ زمینی اہداف کو بھی نشانہ بنا سکتا ہے۔ 

ماہرین کے مطابق ان میزائلوں کا استعمال ایران کی دفاعی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کرے گا اور یہ خطے میں امریکی بحریہ کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

خبررساں ایجنسی نے 3 ایرانی حکومتی عہدے داروں اور 3 سکیورٹی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان میزائل سسٹمز کی خریداری کے لیے چین کے ساتھ مذاکرات کم از کم 2 سال قبل شروع ہوئے تھے تاہم گزشتہ سال جون میں اسرائیل اور ایران کے درمیان 12 روزہ جنگ کے بعد ان مذاکرات  میں تیزی آ ئی۔

اسرائیلی انٹیلی جنس کے سابق افسر اور اسرائیل کے انسٹی ٹیوٹ فار نیشنل سکیورٹی اسٹڈیز سے وابستہ ماہر ڈینی سٹرینووچز نے کہا کہ ’اگر ایران کے پاس خطے میں بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کے لیے سُپر سونک صلاحیت آ جاتی ہے تو اس سے کھیل مکمل طور پر بدل جائے گا۔ ان میزائلوں کو روکنا بہت مشکل ہے‘۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ ایران کے اپنے اتحادیوں کے ساتھ فوجی اور سکیورٹی معاہدے ہیں اور یہ ان سے فائدہ اٹھانے کا مناسب وقت ہے۔

چین کی وزارت خارجہ نے رائٹرز کو بتایاکہ اسے اس ممکنہ میزائل فروخت سے متعلق مذاکرات کی کوئی معلومات نہیں جبکہ چین کی وزارت دفاع نے اس حوالے تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سینئر محقق پیٹر ویزمین کے مطابق CM-302 کی خریداری گزشتہ سال کی جنگ میں متاثر ہونے والے ایران کے اسلحے کے ذخیرے میں نمایاں بہتری لائے گی۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
سوشل میڈیا پر تنہائی کی تصویر بنے ننھے بندر کو برطانوی انفلوئنسر کی ڈھائی لاکھ ڈالر میں خریدنے کی پیشکش
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
Headline تازہ ترین
وزیراعظم کی قطرکے نائب وزیراعظم اور وزیردفاع سے ملاقات، ایران اور افغانستان کی صورتحال پرتبادلہ خیال
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
تازہ ترین
سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے سکیورٹی واپس لے لی گئی، کے پی حکومت کی تردید
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
Headline تازہ ترین
عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی 2 مقدمات میں ضمانت منظور
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان کی انگلینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
Headline تازہ ترین
رمضان کے دوران قبض جیسے عام مسئلے سے بچانے میں مددگار آسان طریقے
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
تازہ ترین
پارٹی چیئرمین نہ ہوتا تو عمران خان کی رہائی کی کوششوں پر بڑا کچھ کہتا، جو بس میں ہے کر رہے ہیں: بیرسٹر گوہر
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
Headline تازہ ترین
جوان افراد میں کینسر کی 6 اقسام تیزی سے پھیل رہی ہیں، تحقیق
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
Headline تازہ ترین
شوال کا چاند کب نظر آنے کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
Headline تازہ ترین
شیخ رشید کی عمرہ ادائیگی کی روانگی کیلئے دائر درخواست مسترد
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
Headline تازہ ترین
7 عام ترین عادات جو خاموشی سے دماغ کو نقصان پہنچاتی ہیں
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
تازہ ترین
عمران خان کی بہن نورین نیازی زیر تعمیر سیوریج لائن میں گر کر زخمی
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
Headline تازہ ترین
شہر کے مختلف علاقوں میں گیس بندش کے دعوے ٹھیک نہیں: سوئی سدرن
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
Headline تازہ ترین
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی گاڑی کو موٹروے ٹول ٹیکس سے استثنیٰ ملنے کا دعویٰ کرنے والا لیٹر جعلی ہے
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
تازہ ترین
عمران خان رہائی فورس لاکھوں افراد پر مشتمل ہوگی جس میں تمام ونگز شامل ہونگے: وزیراعلیٰ کے پی
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
Headline تازہ ترین
انوکھی آبشار جہاں فروری میں چند دنوں تک ‘لاوا’ بہتا نظر آتا ہے
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
Headline تازہ ترین
آئی فون نے 6 افراد کی زندگی بچالی
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
Headline تازہ ترین
سندھ کابینہ نے متاثرین سانحہ گل پلازہ کیلئے7 ارب روپے کی منظوری دیدی
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
Headline تازہ ترین
سندھ کابینہ نے متاثرین سانحہ گل پلازہ کیلئے7 ارب روپے کی منظوری دیدی
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
Headline تازہ ترین
لیڈی ڈاکٹر قتل کیس میں اہم پیشرفت، قتل کی وجہ بھی سامنے آگئی
DAILY MITHAN Feb 24, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
جیل مینول میں یہ درج نہیں کہ قیدی کا علاج اس کی منشا کے مطابق ہو: وزیر قانون
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
پاکستان
پاکستان کا کمزور پاور ٹرانسمیشن نظام صارفین کیلئے بجلی مہنگی کر رہا ہے، نیپرا کا انتباہ
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
پاکستان
عمران خان کو آنکھ کے علاج کے فالو اپ کیلئے اسپتال لایا گیا، پمز
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
پاکستان
پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ کا سپریم کورٹ کے باہر احتجاج، عمران خان کی اہلخانہ سے ملاقات کا مطالبہ
DAILY MITHAN Feb 23, 2026