آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم کے فینز مایوس ہوگئے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں انگلینڈ نے ہیری بروک کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان کو باآسانی 2 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 164رنز بنائے۔جواب میں انگلینڈ نے پاکستان کا ہدف باآسانی آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
پاکستان کی شکست پر قومی ٹیم کے حامی تماشائی مایوس ہوگئے۔ ان کا کہنا ہے کہ میچ میں سلمان آغا نے کپتانی اچھی نہیں کی۔
سوشل میڈیا صارفین اور سابق کرکٹرز نے بھی پاکستان ٹیم کی کارکردگی اور کپتان سلمان علی آغا کی کپتانی پر تنقید کی۔
البتہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فینز اب بھی ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے پُراُمید ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اپنا آخری میچ سری لنکا کے خلاف 28 فروری کو کھیلے گا۔


























Leave a Reply