انکم ٹیکس ترمیمی بل سمیت کئی بل قومی اسمبلی سے منظور، اپوزیشن کی مخالفت


انکم ٹیکس ترمیمی بل سمیت کئی بل قومی اسمبلی سے منظور، اپوزیشن کی مخالفت

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے انکم ٹیکس ترمیمی بل 2024 پیش کیا جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کر لیا۔ فوٹو فائل

قومی اسمبلی نے انکم ٹیکس ترمیمی بل 2024 کی کثرت رائے سے منظوری دے دی۔

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے انکم ٹیکس ترمیمی بل 2024 ایوان میں پیش کیا جسے قومی اسمبلی نے کثرت رائے سے منظور کر لیا جبکہ اپوزیشن نے بل کی مخالفت کی۔

اس کے علاوہ قومی اسمبلی نے فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ترمیمی بل بھی منظور کیا، فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ترمیمی بل فرح ناز نے پیش کیا، بل کی شق تین، چار اور چھ میں طارق فضل چوہدری کی ترامیم منظور کی گئیں۔

انسداد اغراق محصولات ترمیمی بل بھی ایوان نے کثرت رائے سے منظور کر لیا۔ اس کے علاوہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سول سرونٹس ترمیمی بل 2025 قومی اسمبلی میں پیش کیا جسے منظور کر لیا گیا۔ اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز ترمیمی بل کی بھی منظوری دی گئی۔

قومی اسمبلی نے نجی بل، تجارتی آرگنائزیشن ترمیمی بل اور اسلام آباد کی حدود میں بچوں کی شادی کی ممانعت کا بل 2024 کثرت رائے سے منظور کر لیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *