Skip to content
  • Wednesday, 4 February 2026
  • 3:14 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • انڈین دانشور بھی بھگوان کو پیارے ہوگئے؟؟

حالیہ پوسٹس

  • آن لائن گیم کھیلنے سے منع کرنے پر 3 بہنوں نے خودکشی کرلی
  • افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال ہو رہا ہے: امریکی نشریاتی ادارہ
  • گوگل نے یوٹیوب کے مفت صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر کی رسائی روک دی
  • اسلام آباد یونائیٹڈ میں ری ٹین کیے جانیوالے کھلاڑیوں کی رقم کا اعلان
  • پاکستان اور قازقستان کے درمیان پیٹرولیم، ریلوے اور مصنوعی ذہانت سمیت کئی شعبوں میں تعاون پر اتفاق
پاکستان

انڈین دانشور بھی بھگوان کو پیارے ہوگئے؟؟

DAILY MITHAN May 11, 2025 0


میرا تو ایمان ہی اُٹھ گیا ہے… پڑھنے پڑھانے والوں سے، فَر فَر انگریزی بولنے والوں سے، سوٹ پہن کر اپنی ڈگریاں لہرانے والوں سے اور بارُعب کتابیں لکھنے والوں سے۔ ویسے تو اِس زندگی کا کوئی فائدہ نہیں، جتنی بھی جی لو انسان خسارے میں ہی رہے گا، ہاں اتنا ضرور ہے کہ اِس ایک آدھ برس میں بہت سے مغالطے دور ہو گئے، جو شاید نہ دور ہوتے اگر اتنی عُمر نہ لکھی ہوتی۔

 ایک غلط فہمی اسرائیل نے رفع کر دی جو مغرب کی نام نہاد اخلاقیات، انسانی حقوق اور آزادی اظہار سے متعلق تھی۔ ہماری آنکھوں کے سامنے، دیکھتے ہی دیکھتے، اسرائیل نے غزہ کو ملیامیٹ کرکے اسے کنسنٹریشن کیمپ میں بدل دیا ہے اور پوری مغربی دنیا اُس کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔ ننھے ننھے معصوم بچوں کی لاشوں پر اپنے بوٹ رکھ کر یہ ’مہذب‘ لوگ جام پہ جام لُنڈھا رہے ہیں اور اِن کے چہروں پر بے شرمی عیاں ہے۔ دوسری غلط فہمی بھارت نے دور کر دی اور وہ یہ تھی کہ بھارت میں ہم سے زیادہ پڑھے لکھے اور دانشور ٹائپ لوگ ہیں جو جنگ نہیں امن چاہتے ہیں۔

 لیکن یہ سب ڈھکوسلہ تھا۔ آج ششی تھرور سے لے کر اداکارہ کاجل تک، تمام بھارتیوں کی خواہش ہے کہ پاکستان کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا جائے، ذرا ششی تھرور کی سُن لیں، موصوف نے ایکس پر لکھا: ”آج مجھے اپنے ملک پر فخر ہے، جے ہند۔‘‘ اِس کا شاندار جواب قانون دان اور ایکٹوسٹ جلیلہ حیدر نے دیا: ’’ذرا اِن نام نہاد دانشوروں کا حال دیکھیے جو خود کو نوآبادیاتی نظام کا ناقد کہتے ہیں، کیسے عورتوں اور بچوں کے قتل کا جواز فراہم کر رہے ہیں اور وہ بھی محض اِس وجہ سے کہ وہ حملہ آور کے ساتھ کھڑے ہیں۔ 

آنجناب کی اگلی کتاب کا عنوان ہوگا ’My War mongering: A View from the Global South and the Third World Perspective۔‘ جن لوگوں کو یہ طنز سمجھ نہیں آیا اُن کی آسانی کیلئے عرض ہے کہ ششی تھرور The Inglorious Empire اور An Era of Darkness جیسی کتابوں کے مصنف ہیں جن میں انہوں نے برطانوی راج پر شدید تنقید کی اور بتایا کہ کیسے انگریز ہندوستان کی دولت لُوٹ کر برطانیہ لے گئے، انگریزوں کو اِس بات پر شرمندہ ہونا چاہیے اور ہندوستانیوں سے معافی مانگنی چاہیے۔ 

مسٹر تھرور نہایت اعلیٰ مقرر ہیں اور بے حد لچھے دار گفتگو کرتے ہیں، انگریزی ایسی بولتے ہیں کہ انگریز دانتوں تلے انگلیاں دبا لیتے ہیں اور نوآبادیاتی نظام کی لوٹ مار سے متعلق ایسے حقائق بیان کرتے ہیں کہ بندہ حیران پریشان ہو جاتا ہے۔ مگر اِس ششی تھرور کا بُت بھی آج گِر گیا۔ یہی حال ہے جاوید اختر کا ہے، موصوف کی شاعری سُن لو، باتیں سُن لو، دلیلیں سُن لو، بات بات پر عقل کی دہائی دیتے ہیں لیکن جب ذکر پاکستان کا ہو تو نفرت کی آگ میں ایسے سلگتے ہیں کہ انہیں نظر آنا بند ہو جاتا ہے، فرماتے ہیں کہ انڈیا میں تو پاکستانی فنکاروں اور شاعروں کی بہت پذیرائی کی جاتی رہی ہے مگر پاکستان میں بھارتیوں کی عزت نہیں کی جاتی۔ جاوید اختر صاحب شاید بھول گئے کہ جب وہ لاہور آئے تھے تو یہاں اُن کا کیسا شاندار استقبال ہوا تھا اور اُن کی نفرت آمیز گفتگو کے باوجود اُن سے بدتمیزی کرنا تو دور کی بات کسی نے اُن کی عزت میں کمی نہیں کی تھی۔ اور وہ تو جاوید اختر تھے، ایک ماہ پہلے کوئی دو ٹکے کا انڈین پاکستان آیا ہوا تھا، ہم نے تو اسے بھی سر پر بٹھا لیا تھا۔ 

ایک مسئلہ ہمارے ساتھ بھی ہے، ہم نے خود ملامتی اِس قدر کی ہے کہ اپنی ہر بات غلط اور باقی دنیا کی تمام باتیں ٹھیک لگتی ہیں۔ تیسرے درجے کی ایک پاکستانی اداکارہ ہے (تعلق اُن کا جاوید اختر کے چرنوں میں بیٹھنے والے ٹولے سے ہے)، اگلے روز اُن کا ویڈیو کلپ نظر سے گزرا جس میں وہ خطاب فرماتے ہوئے کہہ رہی تھیں کہ ہمارا تو کوئی کلچر ہی نہیں ہے، ہم یہ ہیں ہم وہ ہیں۔ نہ جانے یہ لوگ اِس قدر احساس کمتری کا شکار کیوں ہیں! ایک اور شکست خوردہ ذہنیت کا مالک اٹھتا ہے اور کہتا ہے کہ بھارت سے ہم پنگا ہی کیوں لیتے ہیں۔ گویا بھارت دودھ کا دھلا ہے، ساری خرابی ہم میں ہے۔ہمارے ایک سفارت کار دوست ہیں، وہ بتاتے ہیں کہ جب وہ بھارت میں تعینات تھے تو اُس وقت کسی بھارتی لکھاری کی کتاب کی تقریب رونمائی ہوئی جس میں انہیں شرکت کا موقع ملا۔ کتاب کا موضوع پاک بھارت تعلقات تھا اور لکھاری معقول آدمی تھا جس کا ماننا تھا کہ پاکستان اور انڈیا کو باہمی احترام کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اپنے تعلقات بہتر بنانے چاہئیں۔ تقریب میں انڈین سامعین نے لکھاری سے سوال کیے کہ اگر پاکستان اتنا ہی اچھا ہے تو ہم اسے بھارت میں ضم کیوں نہیں کر لیتے، جس پر لکھاری نے جواب دیا کہ نہیں پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے۔

 اِس جواب پر حاضرین بہت جز بز ہوئے۔ ایک اور صاحب نے پوچھا کہ کیوں نہ پاکستان پر حملہ کرکے اُس پر قبضہ کر لیا جائے جس پر لکھاری نے وہی جواب دیا کہ دنیا میں ہمسائے امن و امان سے رہ سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں۔ اِس پر لوگوں نے بہت برا سا منہ بنایا۔ بتانے کا مقصد یہ ہے کہ انڈیا کی نظر میں اگر پاکستان امن چاہتا ہے تو اُسے اکھنڈ بھارت کا حصہ بنا لینا چاہیے اور اگر پاکستان انڈیا کی بالا دستی قبول نہ کرے اور جواب میں آنکھیں دکھائے تو پھراُس پر حملہ کرکے صفحہ ہستی سے مٹا دینا چاہیے۔ یہ ہے وہ لینز جس سے انڈیا ہمیں دیکھتا ہے۔ 

سوال اب یہ پیدا ہوتا ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات نارمل کیسے ہو سکتے ہیں؟ اِس وقت تو یہ بات نا ممکن لگتی ہے۔ البتہ اِس نا ممکن کو ممکن بنانے کے لیے ضروری ہے کہ بھارت کو یہ احساس ہو کہ پاکستان سے تعلقات بگاڑنے کی قیمت نارمل تعلقات رکھنے کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے، صرف یہی زبان بھارت کو سمجھ آئے گی۔ اگر کسی کا خیال ہے کہ پاکستان بھارت کا مطیع ہو جائے اور بھوٹان یا نیپال بن جائے تو اُس صورت میں بھارتیوں کے دلوں میں پاکستانیوں کے لیے محبت کے جذبات جاگ اٹھیں گے تو ایسا سوچنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ وہ دن گئے جب خلیل خان فاختہ اڑایا کرتے تھے (نہ جانے کیوں مجھے لگ رہا ہے کہ یہاں یہ محاورہ بَر مَحَل نہیں ہے)۔ 

اب یہ تعلقات اسی وقت نارمل ہوں گے جب بھارت سرکار کو تعلقات خراب ہونے کی قیمت چکانا مشکل ہو جائے گی۔ یہی ایک صورت ہے۔ ورنہ ہماری زندگی میں تو یہ معجزہ ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔ کالم کی دُم: جاوید اختر کی لاہور یاترا کے موقع پر جو ٹولہ جاوید صاحب کے چرنوں میں بیٹھ کر سیلفیاں لے رہا تھا اُس ٹولے سے درخواست ہے کہ انڈیا کی مذمت کر دیں، انہیں کچھ نہیں کہا جائے گا۔


جیو نیوز، جنگ گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
پاکستان
محمود اچکزئی کا وزیراعظم کو خط، عمران خان کا مکمل طبی معائنہ ذاتی ڈاکٹروں سے کرانے کا مطالبہ
DAILY MITHAN Feb 4, 2026
پاکستان
وزیر خزانہ نے الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات کیلئے فنڈز پر وضاحت طلب کرلی
DAILY MITHAN Feb 4, 2026
پاکستان
ججز کو جذبات نہیں قانون کے مطابق فیصلے کرنے ہوں گے: وفاقی آئینی عدالت
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
پاکستان
بھارت میں ہندوتوا کے بے قابو جن نے کھیلوں کو بھی سیاست زدہ کردیا ہے: مصدق ملک
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
پاکستان
دہشتگردوں سےکوئی مذاکرات نہیں ہونگے،انہیں ریاست کی طاقت کیساتھ جواب دیا جائےگا: خواجہ آصف
DAILY MITHAN Feb 2, 2026
پاکستان
ہمیں چھیڑوگے تو تمہاری نسلیں تباہ کردینگے، گورنر سندھ کا بھارت کو دو ٹوک پیغام
DAILY MITHAN Feb 2, 2026
پاکستان
کراچی میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگی
DAILY MITHAN Feb 2, 2026
پاکستان
دہشتگرد جو زبان سمجھتے ہیں انہیں اسی میں جواب دیا جائےگا: خواجہ آصف
DAILY MITHAN Feb 1, 2026
پاکستان
مسنگ پرسنز ٹوٹل فراڈ ہے، دہشتگردوں نے انسانی حقوق کا لبادہ بھی اوڑھ رکھا ہے: وزیر دفاع
DAILY MITHAN Feb 1, 2026
پاکستان
بلوچستان میں آپریشن مکمل، دو دنوں میں خودکش حملہ آوروں سمیت فتنہ الہندوستان کے 133 دہشت گرد ہلاک
DAILY MITHAN Feb 1, 2026
پاکستان
کراچی کے زمینی انتظام یا منصوبہ بندی کا اصل ذمہ دار آخر کون سا ادارہ ہے؟
DAILY MITHAN Jan 31, 2026
پاکستان
پی ٹی آئی کو ایک سال پہلے الیکشن کی آفر کی بات درست نہیں، رانا ثنا اللّہ
DAILY MITHAN Jan 31, 2026
پاکستان
حکومت اور فوج کی پارٹنرشپ اسی طرح چلتی رہی تو پاکستان دینا کے نقشے پر مضبوط ملک بن کر ابھرےگا: وزیراعظم
DAILY MITHAN Jan 30, 2026
پاکستان
شوہر حق مہر میں لکھی چیزیں اہلیہ کو ادا کرنے کا پابند ہے: چیف جسٹس پاکستان
DAILY MITHAN Jan 30, 2026
پاکستان
پاک افغان سرحد کی بندش، پختونخوا کو 7 ماہ میں 4 ارب روپے کا نقصان
DAILY MITHAN Jan 30, 2026
پاکستان
2029 تک 60 ارب ڈالرز کی برآمدات کا ہدف ہے، احسن اقبال
DAILY MITHAN Jan 30, 2026
پاکستان
ایران پر حملہ پوری مسلم دنیا پر حملہ تصور ہوگا: ایرانی سفیر
DAILY MITHAN Jan 30, 2026
پاکستان
خاتون اور بچی کے سیوریج ہول میں گرنے کا واقعہ، مقامی انتظامیہ کی بے حسی سامنے آگئی
DAILY MITHAN Jan 29, 2026
پاکستان
ارب پتی ڈمپر ڈرائیور 4 ارب روپے سے زائد کی پلی بارگین کیلئے رضامند
DAILY MITHAN Jan 28, 2026
پاکستان
ججزبھی نااہل ہیں اور عدالتیں بھی مردہ ہوگئی ہیں: جسٹس محسن اختر
DAILY MITHAN Jan 28, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
محمود اچکزئی کا وزیراعظم کو خط، عمران خان کا مکمل طبی معائنہ ذاتی ڈاکٹروں سے کرانے کا مطالبہ
DAILY MITHAN Feb 4, 2026
پاکستان
وزیر خزانہ نے الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات کیلئے فنڈز پر وضاحت طلب کرلی
DAILY MITHAN Feb 4, 2026
پاکستان
ججز کو جذبات نہیں قانون کے مطابق فیصلے کرنے ہوں گے: وفاقی آئینی عدالت
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
پاکستان
بھارت میں ہندوتوا کے بے قابو جن نے کھیلوں کو بھی سیاست زدہ کردیا ہے: مصدق ملک
DAILY MITHAN Feb 3, 2026