جنوبی افریقی بیٹرز نے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں تنزانیہ کے خلاف رنز کی بارش کر دی اور نئے ریکارڈ قائم کر دیے۔
پیر کو آئی سی سی مینز انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا نے تنزانیہ کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 397 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا۔
یہ رواں ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا اسکور ہے۔
397 رنز جنوبی افریقی ٹیم کی اپنی انڈر 19 ورلڈ کپ کی تاریخ کا اب تک کا سب سے بڑا اسکور ہے۔
اس شاندار کارکردگی میں کپتان محمد بلبلیا نے 108 رنز جبکہ جیسن رولز نے ناقابلِ شکست 125 رنز کی اننگز کھیلی۔
398 رنز کے ہدف کے جواب میں تنزانیہ کی انڈر 19 ٹیم صرف 68 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور یوں جنوبی افریقی انڈر 19 ٹیم نے میچ 329 رنز کے بڑے مارجن سے جیت لیا۔
واضح رہے کہ یہ انڈر 19 ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کی رنز کے اعتبار سے دوسری جبکہ جنوبی افریقا کی سب سے بڑی جیت ہے۔


























Leave a Reply