انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں عوام کے نقصان کاازالہ کے پی حکومت پورا کررہی ہے: مزمل اسلم


انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں عوام کے نقصان کاازالہ کے پی حکومت پورا کررہی ہے: مزمل اسلم

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا حکومت وفاقی حکومت اور مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے: مشیر خزانہ/ فائل فوٹو

پشاور: مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں عوام کے نقصان کاازالہ کے پی حکومت پورا کررہی ہے۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم نے کہا کہ  ہم وفاق کے ساتھ ایک پیج پر ہیں لیکن سیاسی غلط فہمیاں پیدا کردی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا حکومت وفاقی حکومت اور مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ انٹیلی جلنس بیسڈ آپریشن میں عوام کے نقصان کاازالہ کے پی حکومت پورا کررہی ہے، صوبے سے افغان مہاجرین کو واپس جانا ہے تاہم ان کی باعزت واپسی چاہتے ہیں ۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *