انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ


انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

فوٹو: فائل

انٹربینک میں آج ڈالر 4 پیسے مہنگا ہوکر 282 روپے 21 پیسے پر بند ہوا ہے۔

انٹربینک میں گزشتہ روز  ڈالر 282.17 روپے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب بجٹ سے قبل آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس تاریخی بلندی پر بند ہوا ہے۔

100 انڈیکس 383 پوائنٹس اضافے سے 122024 پر بند ہوا ہے۔

100 انڈیکس نے کاروباری دن میں 122611 کی نئی ریکارڈ بلند ترین سطح بنائی ہے۔

بازار می آج 59 کروڑ شیئرز کے سودے 21.8 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 40 ارب روپے بڑھ کر 14768 ارب روپے ہے۔

خیال رہے کہ اگلے مالی سال کے لیے تقریبا 18 ہزار ارب روپے کا بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جس میں تقریبا 2 ہزار ارب روپے کے نئے ٹیکس عائد ہوں گے۔

نئے بجٹ میں غیرترقیاتی اخراجات 16 ہزار 286 ارب روپے ہوں گے، جبکہ اگلے سال بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 5 فیصد تک رہنے کا امکان ہے جو 6 ہزار 501 ارب روپے بنتا ہے۔

تمام شعبوں میں ٹیکس استثنا ختم کرنے کی بھی تجویز ہے جبکہ ٹیکس ریونیو کا ہدف 14 ہزار 131 ارب روپے اور نان ٹیکس ریونیو وصولی کا ہدف 5 ہزار 167 ارب روپے تجویز کیے جانے کا امکان ہے۔

نان ٹیکس ریونیو ملا کر 19 ہزار 298 ارب روپے مقرر کرنے کا ہدف ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *