ترکیہ میں طیارہ اڑان بھرنے کے بعد گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں لیبیا کے فوجی سربراہ کے سوار ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔
ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں ایسن بوغا ائیرپورٹ سے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے لیے اڑان بھرنے والے والے طیارے میں اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی۔
اڑان بھرنے کے 30 منٹ بعد طیارہ کا ائیرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ منقطع ہوگیا جس کے بعد طیارے نے دوبارہ انقرہ کی جانب رخ موڑنے کی کوشش کی تاہم لینڈنگ سے قبل ہی طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔
حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں لیبیا کے فوجی سربراہ کے سوار ہونے کی بھی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق لیبیا کے جنرل محمد علی الحداد نے آج ترکیہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ترکیہ کے وزیردفاع سے ملاقات کی۔
ترکیہ نے واقعے کے بعد فضائی حدود عارضی طور پر بند کردی جبکہ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں اور سکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
حکام کی جانب سے طیارے اور مسافروں سے متعلق مزید تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔























Leave a Reply