
اگر آپ چاہتے ہیں کہ ایک روبوٹ اسسٹنٹ آپ کے گھر میں قیام کریں اور کسی انسان کی طرح کام کرے تو پھر آپ کی یہ خواہش پوری ہونے والی ہے۔
ہگینگ فیس ایک ایسی کمپنی ہے جو مشین لرننگ ٹیکنالوجی کے لیے جانی جاتی ہے مگر اب اس نے روبوٹیکس کے شعبے میں قدم رکھتے ہوئے ایک انسان نما روبوٹ ہوپ جونیئر کو متعارف کرایا ہے۔
یہ روبوٹ 2025 کے آخر تک عام افراد کو دستیاب ہوگا اور یہ مختلف اقسام کی جسمانی حرکات کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق یہ 66 اقسام کی حرکات کرسکتا ہے۔
مثال کے طور پر یہ چہل قدمی کرسکتا ہے اور متعدد اشیا پر کام کرسکتا ہے۔
ہوپ جونیئر روبوٹ کو ہگینگ فیس اور روبوٹیکس کمپنی دی روبوٹ اسٹوڈیو نے ملکر تیار کیا ہے۔
کمپنی کے مطابق 2025 کے آخر تک اس روبوٹ کے کچھ یونٹ صارفین کو دستیاب ہوں گے اور ایک روبوٹ کی قیمت 3 ہزار ڈالرز کے قریب ہوگی۔
اہم بات یہ ہے کہ یہ روبوٹ اوپن سورس ہوگا یعنی صارفین کو آزادی ہوگی کہ اس کے ساتھ جو مرضی چاہے کریں۔
کمپنی نے بتایا کہ اوپن سورس ہونا اس روبوٹ کا ایک اہم پہلو ہے تو کوئی بھی اسے اسمبل کرسکتا ہے، دوبارہ تیار کرسکتا ہے اور سمجھ سکتا ہے کہ یہ کیسے کام کرتا ہے۔
Leave a Reply