امید ہے8لاکھ کیوسک کا ریلاخیریت سےگزار لینگے،کراچی میں بارش کی بھی تیاری ہے: وزیراعلیٰ سندھ


امید ہے8لاکھ کیوسک کا ریلاخیریت  سےگزار لینگے،کراچی میں بارش کی بھی تیاری ہے: وزیراعلیٰ سندھ

فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہےکہ  آئندہ  24 گھنٹوں میں پنجند  میں  تقریباً  سات لاکھ کیوسک  تک  ریلا  جانےکا امکان ہے، ہم تیار  ہیں، کچےکے عوام ہم سے زیادہ تجربہ کار ہیں، کچے کے لوگ جانتے ہیں کہ سیلاب کتنے  روز  تک رہےگا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ امید ہےکہ 8 لاکھ کیوسک کے ریلےکو  خیریت  سے گزار لیں گے،کل کراچی میں بارش کی بھی تیاری ہے۔ تونسہ سے 2 لاکھ 17 ہزار کیوسک  دریائے سندھ میں آئےگا، 9 ستمبر کو گڈو  بیراج  پر  پانی عروج پر ہوگا، انخلا کی تیاری کرلی ہے، فرنٹ کے دیہات سے لوگ نکل چکے، دوسرے مرحلے کے لوگوں کو  اگلے 48 گھنٹے تک خالی کرالیں گے۔

  وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سکھر میں ویئر ہاوس میں امدادی سامان پہنچادیا گیا ہے، ریلیف کیمپ کی جیو ٹیگنگ کی ہوئی ہے، لائیو اسٹاک کے لیے  ویکسی نیشن کی سہولت موجود ہے۔لوگ خود سے بھی نقل مکانی کرچکے ہیں، اپنے گھروں کو چھوڑناکسی کو اچھا نہیں لگتا،  لوگ پچھلے سیلاب کو مدنظر  رکھتے ہوئےگھروں کو  اونچا تعمیر کرتےہیں۔

مراد علیٰ شاہ کا کہنا تھا کہ  سندھ میں مختلف اضلاع میں بارش کا امکان ہے، کراچی میں بھی کل شام تک بارش کا امکان ہے، ہماری تیاری ہے،کچے کے لوگ جانتے ہیں کہ سیلاب کتنے روز تک رہے گا،کچے کے عوام ہم سے زیادہ تجربہ کار ہیں،  مجھے بتایا گیاکہ بند پر کچھ لوگ رہ رہے ہیں، مویشیوں کو بھی باندھا ہوا ہے، اس وقت تک ریلیف کیمپوں میں اتنے زیادہ لوگ نہیں آئے، زیادہ تر لوگ ریلیف کیمپ کے بجائے  رشتہ داروں کےگھر منتقل ہونےکو  ترجیح دیتے ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ  اگر کوہ سلیمان کے سلسلے  پر بارش ہوئی تو صورتحال مختلف ہوگی،کوہ سلیمان کے پہاڑی  سلسلے میں بارش کی پیشگوئی نہیں،کراچی میں بھی کل بارش ہوسکتی ہے، ہماری اس کے لیے تیاری ہے، سیلاب سے کُل 3 لاکھ 24 ہزار  افراد بے روزگار ہوں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *