
لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کا کہنا ہے کہ ہمارا ایک میچ باقی ہے وہ جیت کر پلے آف میں جائیں گے اور یہی امید ہے کہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز پاکستان میں ہوں گے۔
جیونیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے عاطف رانا نے بتایا کہ پی ایس ایل فرنچائزز کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے باقی میچز پاکستان میں ہی کرائیں۔
عاطف رانا نے کہا کہ پی ایس ایل 100 فیصد پاکستان میں واپس آئے گا مگر پی ایس ایل سے متعلق حتمی فیصلہ چیئرمین پی سی بی کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کے بقیہ میچ میں شائقین کا داخلہ مفت اور انٹری قومی پرچم کے ساتھ ہو تو دنیا کو انتہائی خوبصورت منظر دیکھنے کو ملے گا اور بہترین میسج دنیا کو جائے گا۔
عاطف رانا کا کہنا تھا کہ بہت سےکھلاڑی دبئی سے اپنے گھروں کو چلے گئے لیکن ایونٹ کےلیے چند غیر ملکی کھلاڑی اب بھی دستیاب ہیں، انٹرنیشنل کھلاڑیوں سے زیادہ ضروری لیگ کا مکمل ہونا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی جارحیت کے باعث پی ایس ایل 10 کو پہلے امارات منتقل کردیا گیا تھا مگر پھر اسے غیر معینہ مدت کے لیے معطل کردیا گیا تھا۔
Leave a Reply