امریکی گلوکارہ ریحانہ کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش متوقع


امریکی گلوکارہ ریحانہ کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش متوقع

اس سے قبل ریحانہ اور راکی کے 2 بیٹے بھی ہیں اور وہ گلوکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک کامیاب بزنس خاتون بھی ہیں/ فوٹو آن لائن

امریکی پاپ گلوکارہ ریحانہ کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے (بی بی سی) کے مطابق ریحانہ نے تیسری بار حاملہ ہونے کی تصدیق نیویارک میں ہونے والے فیشن میلے کے دوران کی ہے۔

فیشن میلے’ میٹ گالا2025′ میں دنیا بھر سے مشہور شخصیات نے شرکت کی، جن میں اداکار، فیشن ڈیزائنر، گلوکار اور کاروباری شخصیات شامل تھیں۔

میٹ گالا کے ریڈ کارپٹ پر پاپ گلوکارہ ریحانہ کالے رنگ کا لباس زیب تن کرکے جلوہ گر ہوئیں جس کے بعد تصدیق ہوگئی کہ اداکارہ کے ہاں ننھا مہمان آنے والا ہے۔

اس کے علاوہ گلوکارہ کے پارٹنر ریپ گلوکار اے ایس اے پی راکی نے بھی شکریہ ادا کرکے اپنے گھر تیسرے بچے کی متوقع پیدائش کی تصدیق کی۔

اس سے قبل ریحانہ اور راکی کے 2 بیٹے ہیں  اور وہ گلوکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک کامیاب بزنس خاتون بھی ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *