امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی کے پروفیسر جیفری سیکس نے ایران میں ہوئے حالیہ فسادات کا ذمہ دار امریکا اور اسرائیل کو ٹھہرا دیا ۔
پروفیسر جیفری سیکس کا کہنا تھا کہ ایران میں ایک غیر معمولی، پُرتشدد اور سفاک کھیل جاری ہے، خریدا ہوا اور جانبدار مین اسٹریم امریکی میڈیا بتاتا ہے کہ ایرانی حکومت نے معیشت پر کنٹرول کھو دیا ، یہ نہیں بتایا جاتا کہ دراصل ایرانی معیشت کو تباہ کرنے والا ہی امریکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح عوام سے جھوٹ بولا جاتا ہے کہ ایرانی حکومت اپنے عوام پر ظلم کر رہی ہے۔
معروف امریکی پروفیسر نے مزید کہا کہ امریکا اور اسرائیل کا اصل مقصد یہ ہے کہ ایرانی عوام کی زندگی کو جتنا ممکن ہو سکے بدتر بنائیں اور ہدف ایران میں رجیم چینج کرنا ہے۔
دوسری جانب بین الاقوامی امور کے ماہر سینیٹر مشاہد حسین سید نے پروفیسر جیفری سیکس کے بیان کو سراہتے ہوئے سوشل میڈیا پر شیئر کیا اور لکھا ایران کے بارے میں مغربی میڈیا اتنا کمزور، جعلی اور خریدا ہوا ہے کہ وہ سچ بتانے سے انکار کر رہا۔


























Leave a Reply