Skip to content
  • Wednesday, 21 January 2026
  • 12:27 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • امریکی مڈٹرم انتخابات میں ٹرمپ افیکٹ کافائدہ کسے ہوگا؟ ڈاکٹر لالانی نے بتادیا

حالیہ پوسٹس

  • ایشین شاٹ گن چیمپئن شپ میں پاکستانی شوٹر نےگولڈمیڈل جیت کر نیا ورلڈ ریکارڈ بنادیا
  • سپریم لیڈر پر حملہ ہوا تو علما جہاد کا فتویٰ جاری کر دیں گے، ایرانی قومی سلامتی پارلیمانی کمیشن
  • امریکی مڈٹرم انتخابات میں ٹرمپ افیکٹ کافائدہ کسے ہوگا؟ ڈاکٹر لالانی نے بتادیا
  • کراچی میں3 دن میں فائر سیفٹی سسٹم نصب کیا جائے، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا الٹی میٹم
  • کراچی میں فائر اسٹیشن کی بہت کمی ہے، ہم چندگاڑیوں کے ساتھ کام کر رہے ہیں: چیف فائر آفیسر
Headline تازہ ترین

امریکی مڈٹرم انتخابات میں ٹرمپ افیکٹ کافائدہ کسے ہوگا؟ ڈاکٹر لالانی نے بتادیا

DAILY MITHAN Jan 20, 2026 0


امریکی مڈٹرم انتخابات میں ٹرمپ افیکٹ کافائدہ کسے ہوگا؟ ڈاکٹر لالانی نے بتادیا

ڈاکٹر لالانی کا دعوی ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات سے امریکی شہریوں کی اکثریت بے زار ہو رہی ہے

امریکی  ریاست ٹیکساس کی اسمبلی کے رکن ڈاکٹر سلیمان لالانی نے کہا ہے کہ وسط مدتی (مڈٹرم) الیکشن میں ٹرمپ افیکٹ کا ڈیموکریٹس کوفائدہ ہوگا۔

ڈاکٹرسلیمان لالانی نے یہ بات جیونیوز کو انٹرویو میں کہی۔ ان کا دعوی تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات سے امریکی شہریوں کی اکثریت بے زار ہو رہی ہے۔

ڈاکٹرسلیمان لالانی امریکی ریاست ٹیکساس کے ڈسٹرکٹ 76 سے رکن اسمبلی ہیں۔ ان کے عہدے کی مدت 12 جنوری 2027 کو ختم ہوگی۔

امریکن پاکستانی ڈاکٹر، وکیل اور سیاستدان ڈاکٹر لالانی تیسری بار ریاستی اسمبلی کا الیکشن لڑرہےہیں۔ اس بار بھی وہ اسی حلقے کی نمایندگی کے خواہاں ہیں ۔ انکی ڈیموکریٹک پرائمری اس سال 3 مارچ کو ہوگی۔

ڈاکٹر لالانی نے کہا کہ امیگریشن ہو،بارڈرسیکیورٹی یا معیشت ہرجگہ ری پبلکنز کا گراف نیچے آرہا ہے۔

ڈیموکریٹک رہ نما کے مطابق امیگرینٹ کمیونٹی امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ سے متعلق ادارے جسے مختصرا آئس بھی کہا جاتا ہے، اُس سے بہت تنگ ہے۔

ڈاکٹر لالانی نے کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک پر عائد کیا گیا ٹیرف ہو، وینزویلا کے خلاف کارروائی یا دیگر ملکوں سےمتعلق اقدامات یہ سب امریکیوں کی توجہ مبزول کرنے کی کوشش ہے۔

ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چند ہفتے پہلے ہی اپنی پارٹی کے امیدواروں اور دیگر رہ نماوں پر زور دیا تھا کہ وہ متحد ہوں اور اچھے کاموں سے عوام کو آگاہ کریں ورنہ روایت ہے کہ اگر صدر ری پبلکن پارٹی سے ہو تو مڈٹرم الیکشن ڈیموکریٹس جیتتے ہیں۔

صدرٹرمپ نے ساتھ ہی یہ بھی خطرہ ظاہر کیا تھا کہ اگر مڈٹرم الیکشنز میں ڈیموکریٹس جیتے تو وہ صدر کا مواخذہ کرنے کی کوشش کریں گے۔

ڈیموکریٹک رہ نما ڈاکٹر لالانی کا دعویٰ تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ ری پبلکنزکواحساس ہوگیا ہےکہ وہ آزادانہ طورپر مڈٹرم الیکشن نہیں جیت سکتے۔

نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے متعلق ڈاکٹر لالانی نے کہا کہ ڈیموکریٹس نےہدف پرتوجہ رکھی اورٹرن آوٹ اچھا ہوا تو ڈیموکریٹک امیدواروں کی کامیابی کے واضح امکانات ہیں۔

ڈاکٹر لالانی مختصر دورے پر اپنے شہر کراچی آئے ہیں جہاں انہوں نے مقامی یونیورسٹی میں لیکچر دیا اور اس بات پر زور دیا کہ طلبہ کو پبلک پالیسی اور سیاسی انگیجمنٹ کی آگاہی دی جانی چاہیے۔

ڈاکٹر لالانی کا کہنا تھا کہ باہر رہ کر تنقید کرنے سے نظام نہیں بدلتا۔ نوجوان نسل اگر معاشرے کو سدھارنا چاہتی ہے تو اسے خود کردار ادا کرنا ہوگا لیکن اس سے پہلے اسے اپنے حقوق کی آگاہی ہونی چاہیے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
ایشین شاٹ گن چیمپئن شپ میں پاکستانی شوٹر نےگولڈمیڈل جیت کر نیا ورلڈ ریکارڈ بنادیا
DAILY MITHAN Jan 21, 2026
تازہ ترین
سپریم لیڈر پر حملہ ہوا تو علما جہاد کا فتویٰ جاری کر دیں گے، ایرانی قومی سلامتی پارلیمانی کمیشن
DAILY MITHAN Jan 20, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں3 دن میں فائر سیفٹی سسٹم نصب کیا جائے، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا الٹی میٹم
DAILY MITHAN Jan 20, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں فائر اسٹیشن کی بہت کمی ہے، ہم چندگاڑیوں کے ساتھ کام کر رہے ہیں: چیف فائر آفیسر
DAILY MITHAN Jan 20, 2026
Headline تازہ ترین
چند منٹ کی وہ ورزش جس سے جسمانی فٹنس بہتر بنانا آسان
DAILY MITHAN Jan 20, 2026
تازہ ترین
اماراتی صدر نے ٹرمپ کے ’بورڈ آف پیس‘ میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی
DAILY MITHAN Jan 20, 2026
Headline تازہ ترین
دہشتگرد پہلے پستول استعمال کرتے تھے اب سوشل میڈیا استعمال کر رہے ہیں، طلال چوہدری
DAILY MITHAN Jan 20, 2026
Headline تازہ ترین
سائنسدانوں نے نیند کی کمی پر دماغ کا حیرت انگیز ردعمل دریافت کرلیا
DAILY MITHAN Jan 20, 2026
Headline تازہ ترین
گل پلازہ کی ایک منزل کی منظوری تھی اسے بانی متحدہ کےگارڈ نے جبراً بڑھایا، عبدالقادر پٹیل
DAILY MITHAN Jan 20, 2026
تازہ ترین
بھارت یو اے ای کا سب سے بڑا ایل این جی صارف بن گیا، 3 ارب ڈالر کا معاہدہ کرلیا
DAILY MITHAN Jan 20, 2026
Headline تازہ ترین
پھیپھڑوں کے کینسر کی 5 ابتدائی علامات جن کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے
DAILY MITHAN Jan 20, 2026
تازہ ترین
فرانسیسی صدر زیادہ عرصے اپنے عہدے پر نہیں رہیں گے: ٹرمپ
DAILY MITHAN Jan 20, 2026
تازہ ترین
مضبوط اورعوام دوست پولیس داخلی سلامتی کیلئے ناگزیر ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
DAILY MITHAN Jan 20, 2026
Headline تازہ ترین
شعیب ملک نے پی ایس ایل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
DAILY MITHAN Jan 20, 2026
Headline تازہ ترین
روس کے جزیرہ نما کامچاتکا میں برف باری کا 60 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
DAILY MITHAN Jan 20, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان میں سونا مزید 4300 روپے مہنگا، قیمت تاریخی بلندی پر جاپہنچی
DAILY MITHAN Jan 20, 2026
Headline تازہ ترین
گوگل کا صارفین کو کروم ویب براؤزر فوری اپ ڈیٹ کرنے کا مشورہ
DAILY MITHAN Jan 20, 2026
Headline تازہ ترین
موبائل ڈیوائسز پر تھریڈز صارفین کی تعداد ایکس (ٹوئٹر) سے زیادہ ہوگئی
DAILY MITHAN Jan 20, 2026
Headline تازہ ترین
‘مریم نواز اچھی دکھتی ہیں، اللہ نے انہیں ایسا ہی بنایا ہے’، عظمیٰ بخاری کا تنقید کرنیوالوں کو جواب
DAILY MITHAN Jan 20, 2026
Headline تازہ ترین
ایم کیو ایم اور پی پی آمنے سامنے، متحدہ کا نئے یونٹس کا مطالبہ
DAILY MITHAN Jan 20, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پی ٹی آئی سے مذاکرات میں سنجیدہ ہیں مگر یہ چار پانچ زبانیں بولتے ہیں ہم کس پر اعتبار کریں: خواجہ آصف
DAILY MITHAN Jan 20, 2026
پاکستان
پرنس روڈ پر پلازہ میں آتشزدگی، متعدد دکانیں جل گئیں
DAILY MITHAN Jan 20, 2026
پاکستان
سینیٹ نے تولیدی صحت کو نصاب کا حصہ بنانے کا بل منظور کرلیا
DAILY MITHAN Jan 20, 2026
پاکستان
وزیراعلیٰ مریم نواز کی سربراہی میں ستھرا پنجاب اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Jan 20, 2026