واشنگٹن: امریکی فوج نے شام میں حملہ کرکے القاعدہ سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد کو ہلاک کر دیا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق امریکی فوج نے شام میں فضائی حملہ کیا جس میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والا دہشتگرد بلال حسن الجاسم ہلاک ہوگیا۔
امریکی حکام نے بتایا کہ دہشتگرد الجاسم پر امریکی فوجیوں کو قتل کرنے کا الزام تھا۔
امریکی حکام کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ سال 300 سے زائد داعش کے ارکان کو گرفتار کیا گیا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل بھی امریکی فوج نے نے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بڑے پیمانے پر فضائی حملے کیے تھے۔

























Leave a Reply