امریکی صدر کے دورہ پاکستان کا علم نہیں:ترجمان دفتر خارجہ


امریکی صدر کے دورہ پاکستان کا علم نہیں:ترجمان دفتر خارجہ

فائل فوٹو

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ پاکستان کی خبروں پر لاعلمی ظاہر کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے خبر رساں ادارے رائٹرز سے گفتگو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ پاکستان سے متعلق لاعلمی کا اظہار کیا۔

اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ امریکی صدر ٹرمپ 18 ستمبر کو پاکستان کےد ورے پر اسلام آباد پہنچیں گے جس دوران وہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

دوسری جانب  پاکستان میں امریکی سفارتخانےکےترجمان نے برطانوی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو میں کہا کہ صدر ٹرمپ کےشیڈول سے متعلق وائٹ ہاؤس تصدیق فراہم کرسکتا ہے، ہمارے پاس اس متعلق اعلان کرنے کے لیےکچھ نہیں ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق  پاکستانی وزارت اطلاعات نے اس متعلق کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *