
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دورہ مشرق وسطیٰ کے آخری مرحلے میں ابوظبی پہنچ گئے۔
جمعرات کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ابوظبی پہنچے جہاں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے ان کا شاندار استقبال کیا۔
صدارتی محل پہنچنے پر ٹرمپ کو روایتی قبائلی دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا جس کے بعد صدر ٹرمپ کی اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر اماراتی صدر نے کہا کہ امریکا کے ساتھ دوستانہ تعلقات میں اضافے کے خواہشمند ہیں۔

دوسری جانب ٹرمپ نے یو اے ای کے امریکا میں کھربوں ڈالر سرمایاکاری منصوبے کو سراہا۔
صدر ٹرمپ نے ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد کے ہمراہ شیخ زاید مسجد کا دورہ بھی کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب اور پھر قطر کا دورہ کیا تھا۔
ٹرمپ نے قطر کے ساتھ تجارتی اور دفاعی تعاون کے معاہدوں پر بھی ستخط کیےجس میں امریکی کمپنی کے 200 ارب ڈالرز مالیت کے 160 طیاروں اور امریکی ایم کیو 9 بی ڈرون طیاروں کی فروخت شامل ہے۔
اس سے قبل منگل کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب میں امریکا اور سعودی عرب کے درمیان 142 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدوں پر دستخط ہوئے۔
Leave a Reply