امریکی صدر سے اسلامی مملکت کے سربراہان کی ملاقات جاری


امریکی صدر سے اسلامی مملکت کے سربراہان کی ملاقات جاری

ٹرمپ کی مسلم رہنماؤں سے ملاقات—فوٹو: اسکرین گریب

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عرب اور مسلم رہنماؤں سے نیو یارک میں ملاقات جاری ہے۔

امریکی صدر کے ساتھ ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت  ترکیہ،   قطر، سعودی عرب، انڈونیشیا،  مصر  اور متحدہ عرب امارات  کے رہنما شریک ہیں۔

 امریکی صدر ڈونلڈ  ٹرمپ اسلامی مملکت کے سربراہان کو  غزہ میں جنگ کے بعد گورننس اور امن سے متعلق تجاویز پیش کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے امریکی میڈیا  نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ امریکا چاہتا ہے کہ عرب اور مسلمان ممالک غزہ میں فوجیں بھیجیں تاکہ اسرائیل انخلا کرسکے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا یہ بھی چاہتا ہے کہ عرب اور  مسلم ممالک فلسطین میں اقتدار کی منتقلی کے عمل اور  بحالی کے کاموں کے لیے رقوم بھی دیں ۔

مسلم رہنماؤں سے ملاقات سے قبل امریکی صدر نے قوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ کچھ ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کررہے ہیں ، لیکن فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا حماس کو مظالم کا انعام دینے کے برابر ہوگا۔

امریکی صدر  نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی اور  یرغمالیوں کی واپسی چاہتے ہیں، حماس سے 38 یرغمالیوں کی لاشیں بھی واپس چاہییں۔

صدر ٹرمپ نے خطاب میں کہا کہ حماس نے امن کی پیش کشوں کو مسترد کیا، اسے تمام یرغمالیوں کو رہا کرنا ہوگا ، جو لوگ امن چاہتے ہیں انہیں یرغمالیوں کی رہائی کی کوشش کرنی چاہیے ۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *