امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ مشرقِ وسطیٰ میں فوجی تیاریوں سے پیچھے ہٹنا تہران کو مزید حوصلہ دے گا۔
امریکی سینیٹر نےکہا کہ اگر ہم اب پیچھے ہٹ جائیں تو یہ ہماری سب سے بڑی غلطی ہوگی شام اور افغانستان سے کہیں زیادہ بدتر جو ہم نے کی ہے۔
سینیٹر لنزے گراہم کا کہنا تھا کہ آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ احتجاج جاری رکھو، ہم تمہارے ساتھ ہیں، مدد آ رہی ہے اور پھر کچھ بھی نہ ہو، میں نے تاریخ میں آج جیسا اہم اور فیصلہ کن وقت کبھی نہیں دیکھا۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہم اس نظام کو عوام کے ذریعے اُن کی اپنی خواہشات کے مطابق نہ کہ اپنی خواہشات کے مطابق ختم کرنے میں کامیاب ہو جائیں اور اس کی جگہ ایک دشمن کے بجائے ایک دوست کو لے آئیں تو یہ ہزار سال کی سب سے بڑی تبدیلی ہوگی۔


























Leave a Reply