امریکی حملےکے بعد ایران کا اسرائیل پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ


امریکی حملےکے بعد ایران کا اسرائیل پر میزائلوں اور ڈرونز  سے حملہ

فوٹو: فائل

ایران نے امریکی حملوں کے بعد اسرائیل پر میزائلوں اور ڈرونز سے نیا حملہ کیا ہے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق تل ابیب سمیت اسرائیل بھر میں جنگی سائرن بجنا شروع ہوگئے ہیں اور فضائی دفاعی نظام فعال کر دیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی شہر حیفا پر متعدد ایرانی میزائل گرنے کی اطلاعات ہیں، تل ابیب میں بھی متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق  ایران کے تازہ میزائل حملوں سے اسرائیل کےمختلف حصوں میں نقصانات ہوئے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب  نے اتوار کی صبح اسرائیل پر جوابی میزائل اور ڈرون حملوں کا ایک نیا سلسلہ شروع کیا ہے۔

 پاسداران انقلاب کے ترجمان کے مطابق حیفا اور   تل ابیب میں اسرائیل کے 14 اسٹریٹجک اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان کے مطابق یہ حملے اب تک کے سب سےکامیاب حملوں میں سے ایک ہیں۔

ترجمان  پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ حیفا میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے قادر-ایف میزائلوں سے حملہ کیا گیا، حملے میں اسرائیلی فوج کی سافٹ ویئر کمپنیوں کے دفاتر،پاور پلانٹ، آئل ریفائنری، ائیربیس، اسرائیلی سائبر کمانڈ سمیت رافائل ایڈوانسڈ ڈیفنس سسٹمز کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ اتوار کی صبح امریکا نے ایران کی فردو، نطنز اور اصفہان جوہری سائٹس کو نشانہ بنایا جس سے متعلق ٹرمپ نے سوشل میڈیا سائٹ ٹرتھ سوشل پر بیان جاری کیا۔

اس کے علاوہ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی حملے سے قبل ہی جوہری تنصیات کو خالی کرالیا گیا تھا۔

 اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے10 مقامات پر ایرانی میزائل حملوں سے نقصانات ہوئے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *