امریکی جریدے نے شیخ ہیبت اللہ اخوندزادہ کی حکمت عملی کو القاعدہ اور داعش کے مترادف قرار دیدیا


امریکی جریدے نے شیخ ہیبت اللہ اخوندزادہ کی حکمت عملی کو القاعدہ اور داعش کے مترادف قرار دیدیا

اقوام متحدہ کے مطابق طالبان کے 20 سے زائد علاقائی و عالمی دہشتگرد تنظیموں سے روابط برقرار ہیں: نیشنل انٹرسٹ/ فائل فوٹو

امریکی جریدے نے افغانستان میں شیخ ہیبت اللہ اخوندزادہ کی حکمت عملی کو القاعدہ اور داعش کے مترادف قرار دیدیا۔

امریکی جریدے نیشنل انٹرسٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ اقوام متحدہ کے مطابق طالبان کے 20 سے زائد علاقائی و عالمی دہشتگرد تنظیموں سے روابط برقرار ہیں۔

اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ تعلیم کو شدت پسندی کی ترغیب کے لیے استعمال کیا جارہا ہے، طالبان نے واضح کیا کہ لڑکیوں کے اسکول، نصاب کی نظریاتی مطابقت ہونے کے بعد ہی کھل سکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق طالبان کی نظریاتی تربیت کی حکمت عملی جنوبی اور وسطی ایشیا کو غیر مستحکم کرسکتی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *