امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ایرانی فوج کے 7 کمانڈر شہید ہوئے۔
ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں میں ایران کے 7 فوجی کمانڈر مارے گئے۔
خبررساں ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہید ہونے والوں میں بسیج کے میجر جنرل شہید محمد شیرازی بھی شامل ہیں، جو مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کے دفتر کے سربراہ تھے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ ریڈر جنرل شہید صالح اسدی، جو جنرل اسٹاف آف آرمڈ فورسز میں انٹیلی جنس کے نائب سربراہ تھے، وہ بھی ان حملوں میں شہید ہوئے۔
واضح رہے کہ امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ ایران میں 1000 سےزائد اہداف کو نشانہ بنایا ، ایران میں بڑے پیمانے پر فضائی حملے جاری ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ جن اہداف کونشانہ بنایا ان میں پاسداران انقلاب کا ہیڈکوارٹر شامل ہے۔ آئی آر جی سی ایرو اسپیس فورسز کے ہیڈکوارٹر کو بھی نشانہ بنایا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق ایرانی بیلسٹک میزائل سائٹس، ایرانی بحریہ کے جہازوں پر بھی حملہ کیا۔


























Leave a Reply