امریکی اداکار اور فلم ساز مارک روفالو نے گولڈن گلوب ایوارڈز تقریب میں ٹرمپ انتظامیہ پر کڑی تنقید کی۔
اداکار نے اپنے کوٹ پر لگی پن کے سوال پر کہا کہ یہ پن رینی نکول کے لیے لگائی جسے Immigration and Customs Enforcement ایجنسی کے اہلکار نے قتل کردیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایک دانا صدر ہیں جو اس بارے میں جھوٹ بول رہے ہیں کہ کیا ہو رہا ہے؟ امریکا نے وینزویلا پر غیرقانونی حملہ کیا، وہ دنیا کو بتا رہے ہیں کہ بین الاقوامی قانون ان کیلئے کوئی معنی نہیں رکھتا۔
اداکار کا کہنا تھا کہ اگر ہم دنیا کے سب سے طاقتور ملک کے لیے اس آدمی کی اخلاقیات پر انحصار کر رہے ہیں تو ہم سب بہت بڑی مشکل میں ہیں۔


























Leave a Reply