لاہوریوں کے ساتھ غیرملکی سفیر اور شوبز انڈسٹری کے ستارے بھی بسنت کی خوشیاں منا رہے ہیں۔
امریکی سفاتخانے کی ڈپٹی چیف آف مشن نیٹلی بیکر بھی بسنت منانے دہلی گیٹ لاہور پہنچ گئیں۔
اس موقع پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے نیٹلی بیکر کا استقبال کیا جبکہ سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب،صوبائی وزیر صہیب بھرت بھی ان کے ہمراہ رہے۔
نیٹلی بیکر نے بسنت کی اجازت دینے پر پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
اس کے علاوہ اداکار یاسر حسین، میکال ذوالفقار، عدیل، محب مرزا اور اداکارہ جگن کاظم ، علی زرغون، فریال خان، اداکارہ گوہر اور آمنہ نے بھی بسنت کی تقریبات میں شرکت کی۔
اداکاروں کی جانب سے بسنت منانے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی جا رہی ہے جس میں اداکاروں کو بسنت کے رنگ میں رنگا بھی دیکھا جا سکتا ہے۔


























Leave a Reply