امریکا کی مختلف ریاستوں میں امیگریشن ایجنٹ کی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت کے بعد مظاہرے شروع ہوگئے۔
نیویارک میں شدید سردی کے باوجود ہزاروں افراد احتجاج کیلئے نکلے اور امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE)کے خلاف نعرے لگائے۔
مین ہٹن میں مظاہرین نے امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کے خلاف احتجاج کیا۔
احتجاج 37 سالہ ایلکس جیفری پریٹی کی ہلاکت کے بعد کیا گیا۔ مظاہرین نے امیگریشن محکمہ آئس پر طاقت کے بے جا استعمال کا الزام لگایا۔
مظاہرین نے امیگریشن پالیسیوں میں اصلاحات کا مطالبہ کیا۔
یاد رہے کہ امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر منی ایپولس میں امیگریشن ایجنٹ کی فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا تھا۔
امریکی میڈیا کے مطابق امیگریشن اینڈ کسٹم انفورسمنٹ ایجنٹ کی فائرنگ سے ایلکس جیفری پریٹی ہلاک ہوا۔
منی ایپولس میں 7 جنوری کو بھی امیگریشن ایجنٹ کی فائرنگ سے 37 سالہ خاتون رینی گڈ ہلاک ہوئی تھی۔


























Leave a Reply