امریکا کی ثالثی میں ابوظبی میں یوکرین روس مذاکرات کاپہلادور ختم ہوگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ابوظبی میں یوکرین روس کے پہلے مذاکرات کے ختم ہوئے دور کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ یوکرین روس مذاکرات کا آخری دور آج پھر ہوگا،مذاکرات کے دوران متحدہ عرب امارات عالمی تنازعات کے حل پر زور دے گا۔
دوسری جانب اماراتی صدر شیخ محمد نے یوکرین کے بحران کے حل کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ روس یوکرین جنگ فروری 2022 سے جاری ہے، عرب امارات کی ثالثی سے روس اور یوکرین کے 4ہزار 641 فوجی قیدی رہا ہو چکے ہیں۔


























Leave a Reply