امریکا کو بھارت کو مذاکرات کیلئے کان سے پکڑ کربھی لانا پڑا تو وہ لائیں گے: بلاول بھٹو


لندن: چیئرمین پیپلزپارٹی اور بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر امریکا کو بھارت کو مذاکرات کے لیے کان سے پکڑ کربھی لانا پڑا تو وہ لائیں گے کیوں کہ پاکستان اور بھارت کا امن دنیا کے مفاد میں ہے۔

لندن میں پارلیمانی وفد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان نےبارہا دہشتگردی کے ثبوت مانگے لیکن بھارت کوئی شواہد نہ دے سکا، بھارت کو علم ہے کہ پاکستان کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں، بھارت کی تمام کوششیں ناکام ہونگی اورہم امن قائم کرکے رہیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی، کشمیر اور  پانی سمیت ہرمسئلہ بات چیت سے حل کرنا چاہتا ہے، صدر ٹرمپ نے بھی کئی بار واضح کیا کہ کشمیر پر مذاکرات ہونے چاہئیں، امریکا کو بھارت کو مذاکرات کے لیے کان سے پکڑ کربھی لانا پڑا تو وہ لائیں گے کیوں کہ یہ دنیا کے مفاد میں ہے کہ پاکستان اوربھارت میں امن ہو۔ 

بلاول بھٹو کاکہنا تھا کہ بھارت سکھوں کے خلاف منظم مہم چلا رہا ہے، بھارت نے پاکستان میں بھی دہشتگردی کی کارروائیاں کرائیں، بھارت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بیرون ملک دہشتگردی ختم کرے۔ 

چیئرمین پی پی نے مزید کہا کہ پانی بند کرنے کی دھمکی دینا بھی اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے، حالیہ جنگ نے بتادیا کہ پاکستان چھوٹا ہونےکے باوجود ہر میدان میں بھارت کو ہرانےکی صلاحیت رکھتا ہے، فتح کے بعد جنرل عاصم منیرکو فیلڈ مارشل کا عہدہ دینا ان کی صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *