امریکا نے طالبان رجیم کیخلاف پاکستان کے حق دفاع کی حمایت کا اعلان کردیا۔
امریکی محکمہ خارجہ میں سیاسی امور کی سیکرٹری ایلیسن ہوکر نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں لکھا کہ امریکاافغان طالبان کےحملوں کےخلاف پاکستان کی حمایت کرتاہے۔
ایلیسن ہوکر نے کہا کہ ان کی پاکستانی سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں حالیہ کشیدگی پر بات چیت کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ امریکا صورت حال کو قریب سے مانیٹر کر رہا ہے۔ پاکستان کوطالبان کی جانب سے حملوں کے خلاف اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک افغان جنگ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ اچھا کررہا ہے اور وہ اس میں مداخلت نہیں کریں گے۔
امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان کے پاس عظیم وزیراعظم اور جنرل ہیں ، عظیم قیادت ہے ، یہ وہ 2 شخصیات ہیں جن کی میں واقعی بہت زیادہ عزت کرتا ہوں۔


























Leave a Reply