امریکا نے ایک بار پھر ایران کو سخت پیغام دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایران میں جاری قتل و غارت کو روکنے کے لیے تمام آپشنز زیرِ غور ہیں۔
ایران کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا، امریکی مندوب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاکھوں ایرانی حکومت کے خلاف احتجاج کررہے ہیں، ہم ایران کے بہادر عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
امریکی مندوب نے ایران کو واضح پیغام دیا کہ ایران میں قتل و غارت روکنے کے لیے تمام آپشنز زیرِ غور ہیں، مظاہرین کا قتل عام رکنا چاہیے، قتل عام نہ رُکا تو مختلف آپشنز پر غورہوگا اور صدر ٹرمپ باتوں نہیں بلکہ ایکشن لینے والے شخص ہیں، وہ عمل پر یقین رکھتے ہیں۔
امریکی مندوب نے ایران کا طرز عمل مذاکرات کے برعکس قرار دیا اور کہا کہ ایرانی حکومت نے مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا، ایرانی حکومت کی جانب سے اپنے ہی شہریوں کے خلاف طاقت کے استعمال سے عالمی امن اور سلامتی پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
امریکی مندوب مائیک والٹز نے ایران میں انٹرنیٹ بندش کی خبروں کی مذمت کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ یہ اقدام جان بوجھ کر زمینی حقائق کو دنیا سے چھپانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
امریکی مندوب نے الزام عائد کیا کہ ایران دہشت گرد تنظیموں کا سرپرست ہے اور تہران کا طرز عمل نہ صرف اپنے عوام بلکہ عالمی استحکام کے لیے بھی خطرہ ہے۔






















Leave a Reply